امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے سربراہ کی ولی عہد سے ملاقات;دونوں رہنماؤں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بات چیت
نیویارک،24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر اور فرسٹ میرین جنرل مائیکل روگرز نے گذشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ولی عہد اور امریکی عہدیدار کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ پر بات چیت کی گئی۔قبل ازیں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ ایک وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں وزیر داخلہ کے دفتر پہنچے جہاں سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔