لگتا ہے سپریم کورٹ میں بحران ابھی حل نہیں ہوا: وینو گوپال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 12:30 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے آج کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ میں بحران کا ابھی تک تصفیہ نہیں ہوسکا ہے ،امید ظاہر کی کہ آنے والے چند دنوں میں یہ معاملہ مکمل طورپر حل ہو جائے گا۔ اس سے ایک دن پہلے انہوں نے کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں سب کچھ حل کر لیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں 12 جنوری کو اس وقت بحران پیدا ہو ا تھا جب چار سینئر ججوں جسٹس جے چیلمیشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس کورین جوزف نے ہندوستان کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت میں عدالت عظمیٰ کے کام کاج کی کھلے طور پر تنقید کی تھی اور اسے ملک کی جمہوریت کے خطرناک قراردیا تھا ۔ وینو گوپال نے میڈیا اہلکار سے کہا کہ ہاں، مجھے لگتا ہے کہ یہ ابھی اتک حل نہیں ہوسکا ہے ، امید کرتے ہیں کہ دو تین دن کے اندر اند ر بحران کا مکمل تصفیہ ہوجائے گا ۔ بحران جاری رہنے کے بارے میں پوچھے جانے پر وینو گوپال نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ابھی بحران برقرار ہے ۔ انہوں نے تاہم امید ظاہر کی کہ آنے والے چند دنوں میں بحران حل جائے گا۔ سپریم کورٹ کے چار چیف جسٹس ججوں نے کل کام شروع کر دیا۔ اٹارنی جنرل نے اس بے مثال بحران کو’’ رائی کا پہاڑ بنا دینا‘‘ بتایا تھا۔ چاروں ججوں نے سپریم عدالتوں میں مقدمات کے الاٹمنٹ سمیت کئی امور کو نمایاں کرتے ہوئے برملا کہا کہ یہ ایسے معاملے ہیں جو ملک کی عدالت عظمیٰ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اور ملک کی جمہوریت پر خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ بھارت کے چیف جسٹس دیپک مشرا نے اتوار کو بار کونسل آف انڈیا کے سات رکنی وفد اور سپریم کورٹ کی بار ایسوسی ایشن کے صدر وکاس سنگھ سے ملاقات کی تھی اور انہیں یقین دلایا تھا کہ بحران جلد ہی حل کیا جائے گا 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...