اعظم گڑھ میں پولس اور بد معاشوں میں تصادم:50ہزار روپے کا انعامی بد معاش گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 10:14 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اعظم گڑھ،18؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اعظم گڑھ کے اہرولہ تھانہ علاقے کے قصبہ میں جمعہ کی دیر رات پولس کی بائک سوار تین بد معاشوں سے تصادم ہو گیا۔ حادثے میں جہاں50ہزارکا انعامی بد معاش زخمی ہوا وہیں تصادم میں ایک سپاہی بھی بد معاشوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ دونوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولس نے بد معاش کے قبضے سے طمنچہ ،کارتوس اور بائک بر آمد کیا ہے ۔

ڈی آئی جی اعظم گڑھ نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار پچاس ہزار کا انعامی بد معاش اپنے تین ساتھیوں کیس اتھ مل کر ایک ہفتے قبل اہرولہ قصبے میں مٹھائی فروش کی دندہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ گیارہ جولائی کو اہرولہ قصبے کے متلو پور گاؤں کے رہنے والے جتیندرحلوائی اپنی دوکان پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ اسی دوران بائک سوار تین بد معاش دوکان پرپہنچے اور پہلے چائے پی پھر دکان دار کوسلسلہ وار فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے بد معاش اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ اس واردات کو پولس نے چیلنج کے طور پر منظور کرتے ہوئے کئی پولس ٹیموں کی تشکیل کر کے بد معاشوں کی گرفتاری کے لئے لگایا تھا ۔ اسی دوران 17جولائی کیرات اترولیا پولس نے واردات میں شامل ایک بد معاش اکبر علی ساکن قصبہ اترولیا کو گرفتار کر کے اہرولہ پولس کو سونپ دیا ۔

اہرولہ پولس نے دو سپاہی بائک پر بیٹھا کر ملزم کو اہرولہ تھانے لا رہے تھے کہ رات تقریباً دس بجے بہیرا مین گیٹ کے ذریعہ پاس ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کے ذریعہ موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر فائر کرتے ہوئے اکبر علی کو پولس حراست سے چھڑا کر فرار ہونے لگے جس کی اطلاع تھانہ صدر اہرولہ اور ڈائل 100کو دی گئی ۔اس کے بعد پولس نے منصوبہ بند کاروائی کرتے ہوئے پولس اہلکاروں کو ان کی گرفتاری کے لئے سر گرم کر دیا ۔بد معاشوں کے تعاقب کے دوران موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے بد معاشوں نے خود کو گھرا ہوا دیکھ کر فائرنگ شروع کر دیا جس میں پولس نے بھی جوابی فائرنگ کی اورحولدار دین بندھو یادو کو گولی لگی اور زخمی ہو گیا پولس دستے کے ذریعہ کی گئی جوابی فائرنگ میں ایک بد معاش کو بھی گولی لگی ہے ۔ڈی آئی جی اعظم گڑھ رینج وجے بھوشن نے بتایاکہ بد معاشوں نے پولس کی حراست سے ملزم کو چڑھانے کی ہمت کی ہے ۔ ان کے خلاف معاملہ رجسٹرد کر لیا گیا ہے ۔ پولس اس معاملے میں گرفتار بد معاش سے پوچھ تاچھ کی بنیاد پر ان کی شناخت کر لی ہے ۔ جلد ہی دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...