بنگلور کے ہندو شمشان میں دفن کی گئی مسلم کی نعش کو 21 دن بعد نکالا گیا؛ نمازجنازہ کے بعد کی گئی مسلم قبرستان میں دوبارہ تدفین

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd February 2018, 10:31 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔22فروری(ایس او  نیوز) شمشان میں دفن کی گئی لاش کو 21 دن بعد باہر نکال کر اُس کوغسل دینے اور نماز جنازہ ادا کرکے  مسلم قبرستان میں دوبارہ دفن کرنے کی واردت  بنگلور میں پیش آئی ہے۔ اس تعلق سے سماجی کارکن صابو لال قریشی کی کوششوں کی ہر کوئی سراہنا کررہا ہے جنہوں نے سرکاری اجازت نامہ کے ساتھ شمشان سے لاش کو باہر نکالا اور مسلم قبرستان میں اسلامی شریعت کے مطابق دوبارہ تدفین کرایا۔

واقعے کے تعلق سے سماجی کارکن جناب صابولال قریشی نے بتایا کہ 25 سالہ مسلم نوجوان گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ تھا، جس کے تعلق سے ٹیانری روڈمیں مقیم اہل خانہ نے پولیس تھانہ میں شکایت  درج کرائی تھی، مگر پولس نے نوجوان کا پتہ لگانا تو درکنار،   ہبال تالاب میں بازیافت ہونے والی نامعلوم نعش کے تعلق سے بھی  اُن کے  گھروالوں کو کوئی خبر نہیں دی۔

البتہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہبال تالاب سے برآمد ہونے والی  نعش کو تین دنوں تک امبیڈکر اسپتال کے مردہ گھر میں رکھا گیا تھا، مگر جب  رشتہ دار نہیں ملے تو 21 دن قبل کل پلی کے ہندو شمشان میں اسے سپرد خاک کردیاگیا ۔

ہبال پولیس تھانہ میں جب اس کے بھائی نے لاپتہ بھائی کے کپڑے اور دیگر اشیاء دیکھے تو اس نے تفصیلات حاصل کیں جس کے ذریعے پتہ چلا کہ یہ اس کے لاپتہ ہونے والے بھائی کے کپڑے ہیں، جس کا انتقال ہوچکا ہے اور اُس کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔اُسے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ پولس نے کس طرح لاپرواہی برتتے ہوئے مسلم نوجوان کی نعش کو شناخت نہ ہونے کی بنیاد پر اسے ہندو شمشان میں سپرد خاک کردیا ہے، جب اس کی اطلاع سماجی کارکن جناب صابو لال قریشی کو ملی تو انہوں نے کافی جدوجہد کے بعد تحصیلدار کی منظوری اور موجودگی میں شمشان سے نعش کو نکالا اور میت کو دوبارہ غسل دینے کے بعد نماز جنازہ ادا کی اور  قدوس صاحب قبرستان میں اسلامی شریعت کے مطابق  تدفین کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس نوجوان کے والد کا انتقال ہوچکا ہے، اور گھر میں بے سہارا ماں اور بھائی ہی موجود ہیں۔ نوجوان کی ختنہ بھی ہوئی تھی، مگر پولیس کی لاپرواہی کے سبب یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی حساس معاملات میں محکمہ پولیس کو محتاط رہنا چاہئے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...