خاتون ٹیم کی تیز گیند باز جھولن گوسوامی کے پاس نہیں ہے محبت کے لئے وقت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st July 2017, 5:00 PM | اسپورٹس |

کولکاتہ،30جولائی(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی ہندوستانی ٹیم کی تیز گیند باز جھولن گوسوامی اس وقت کسی رومانٹک شراکت میں شامل ہونے کی جلدی میں نہیں ہیں۔ان کا خیال ہے کہ انسان کو ایک وقت ایک ہی چیز پر ہی توجہ دینا چاہئے اور اس وقت ان کی توجہ کرکٹ پر ہے۔جھولن( (34نے ایک نیوز چینل سے بات چیت میں کہا کہ میں کھیل پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں،میں اس کے ساتھ اتنی مصروف ہوں کہ کسی اور چیز کے لئے وقت نہیں دے سکتی،اگر میں کسی رشتے کے لئے وقت نہیں دے سکتی تو میں اس سے انصاف بھی نہیں کر پاؤں گی،میں ایک وقت میں ایک کام کرنا پسند کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دوستوں کو دیکھا ہے جنہیں ایک وقت میں دو چیزوں کو متوازن کرنے کے لئے جدوجہد کرنا پڑا تھا،اس کے لئے بہت وقت ہے۔

جھولن سے جب پوچھا گیا کہ وہ کرکٹ کے بعد ملنے والے فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں اور موسیقی کا شوق ہے۔ورلڈ کپ میں سیمی فائنل اور فائنل سے پہلے میں نے اپنے دماغ کو باقی چیزوں سے الگ کرنے کے لئے کچھ کلاسک بنگالی فلمیں دیکھے تھی۔ہندوستان کو 23جولائی کو لارڈز کے میدان پر کھیلے گئے خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں میزبان انگلینڈ کو ہاتھوں نو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے بنیادی ضرروریات تک رسائی کی بات پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ کرکٹ شروع کرکے اچھا کام کیا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ کولکاتہ میں کلب کرکٹ کی پوزیشن کو دیکھنا ضروری ہے۔ان کے پاس اچھے بنیادی ڈھانچے ہیں اور انہیں خواتین کی پہنچ میں لانا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...