کیا شیرورمٹھ کے سوامی کی موت کثرت شراب نوشی اور ناجائز تعلقات کے نتیجے میں ہوئی ؟معاملہ کی تحقیقات اور جانچ کیلئے 7ٹیمیں تشکیل 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st July 2018, 1:56 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلور :20/جولائی ( ایس او نیوز) اڈپی شرورمٹھ کے سوامی لکشمی ورتیرتھ سوامی جی کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت پر انہیں قتل کیے جانے کاشبہ ظاہر کیاگیاتھا جس کے نتیجہ میں اڈپی ضلع ایس پی نے اس معاملہ کی ہر زاویہ سے جانچ کے لیے پولیس کی 7ٹیمیں تشکیل دی  ہیں ۔ شرور علاقہ میں یہ افواہیں بھی اڑائی جارہی ہیں کہ سوامی کثرت سے شراب نوشی کیاکرتے تھے اور ان کے چند عورتوں کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات تھے ۔ دوعورتوں کے درمیان ان کے تعلقات کولے کر جھگڑے بھی چل رہے تھے اور ان جھگڑوں کی وجہ سے ہی سوامی جی کی موت ہوئی ہوگی ۔

ان کی موت کو لے کر خود پیجاور مٹھ کے سوامی نے بھی اسی طرح کا شبہ ظاہر کیاہے ۔ پیجاور مٹھ کے سوامی نے کہاہے کہ انہوں نے خود کئی مرتبہ شرورمٹھ کے سوامی سے کہاتھا کہ وہ شراب نوشی ترک کردیں ۔ پولیس کو یہ ساری معلومات حاصل ہونے پر ضلع ایس پی نے ان کی موت کی وجوہات معلوم کرنے مختلف زایوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور 7مختلف ٹیمیں اب معاملہ کی جانچ کررہی ہیں ۔ اڈپی رتھ بیدی میں واقع شرور مٹھ اور نپادی مٹھ میں پولیس اب مٹھ کے دیگر افراد سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ سوامی جی کے سونے کے کمرے اور رہائشی علاقہ کا تفصیلی جائزہ لیاجارہاہے ۔ یہاں فنگر پرنٹس اور فورینسک لیاب کے افسران مختلف چیزوں کو اپنی تحویل میں لی ہیں۔ 

16جولائی کو شرور مٹھ میں ونامہااتسوا پروگرام میں سوامی جی نے حصہ لیاتھا اور طلباء نے انہیں پرساد کھلایاتھا۔ پرساد کھانے کے بعد ان کی صحت بگڑنے لگی تھی ۔ 17جولائی کو انہیں اسپتال میں داخل کیاگیا اور 18جولائی کو اڈپی کے ایم سی اسپتال میں منتقل کیاگیا۔ علاج کے دوران 19جولائی کی صبح ان کی موت واقع ہوئی تھی ۔ سوامی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی پولیس کے ہاتھ نہیں لگی ہے ۔ پولیس اس معاملے کی ہر زاویہ سے جانچ کررہی ہے ۔ تحقیقات کے پیش نظر پولیس نے شرور مٹھ میں بھگتوں کے داخلہ پر پابندی لگادی ہے اور پورے مٹھ کو اپنی تحویل میں لے کر وہاں جانچ کررہی ہے ۔ شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ کسی نے سوامی جی کو پرساد میں زہر ملاکر دیاتھا۔ سوامی جی کے بھائی نے بھی مطالبہ کیاہے کہ ان کی موت کی وجوہات کی مکمل جانچ کروائی جائے ۔ اگراس میں سچائی ہے کہ یہ قتل کی وارادات ہے تو قاتلوں کو ڈھونڈنکالاجائے۔ پولیس اب ان دوعورتوں سے بھی پوچھ تاچھ کرنے والی ہے جن کے ساتھ ان کے ناجائز تعلقات تھے اور سوامی جی کی دیگر سرگرمیوں اور ان کے کس کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...