نئے تعلقہ جات کے قیام کو عملی شکل دینے اسمبلی میں مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th July 2018, 10:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو10؍جولائی(ایس او نیوز) ریاست میں 50نئے تعلقہ جات کے قیام کا اعلان صرف اعلان بن کر رہ گیا ہے ،کسی بھی نئے تعلقہ کے قیام کے لئے عملی طور پر کوئی قدم اٹھایا نہیں گیا۔ یہ موضوع آج ریاستی اسمبلی میں کچھ دیر موضوع بحث بنارہا۔ وقفۂ سوالات میں بی جے پی کے سنیل کمار نے یہ سوال اٹھایا کہ ان نئے تعلقہ جات میں انتظامیہ کب وجود میں آئے گا اور یہاں پر منی ودھان سودھا کی تعمیر کب ہوگی۔ اس مرحلے میں وزیر مالگذاری آر وی دیش پانڈے نے جواب دیا کہ متعدد تعلقہ جات میں منی ودھان سودھا کی تعمیر کے لئے جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس کا تخمینہ تیار کرکے ریاستی حکومت کو روانہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ منی ودھان سودھا کی تعمیر کو انتظامی منظوری کے فوراً بعد اس کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔ تعلقہ جات میں انتظامیہ کی شروعات کے لئے ہر تعلق کو دس لاکھ روپیوں کا گرانٹ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو نئے تعلقہ جات وجود میں آئے ہیں وہاں کے اراکین اسمبلی کو چاہئے کہ انتظامیہ کے قیام میں جو دشواریاں حائل ہیں ان سے حکومت کو باخبر کرائیں اس مرحلے میں اسپیکر رمیش کمار نے بھی اراکین اسمبلی کو ہدایت دی کہ نئے تعلقہ جات کے قیام میں اگر کسی طرح کی پریشانی ہے تو انہیں آگاہ کرائیں وہ حکومت تک اس پریشانی کو پہنچائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...