سی پی ایم کا وجے کانت ٹھاکر کے انتقال پر اظہار غم
نئی دہلی،12اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) نے بہار کے مشہور کمیونسٹ لیڈر وجے کانت ٹھاکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں بے زمین کسانوں کو زمینداروں کے ظلم سے نجات دلانے والا لیڈر بتایا ہے۔مسٹر ٹھاکر کا آج صبح 86 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
پارٹی کے پولٹ بیورو نے آج یہاں جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ پارٹی کیسنٹرل کمیٹی کے سابق رہنما وجے کانت ٹھاکر نے 60 کی دہائی میں ایک فعال طالب علم رہنما کے طور پر اپنے کردار نبھایا تھا۔اس وقت وہ منقسم کمیونسٹ پارٹی کے رکن تھے۔