سی پی ایم نے لگایا سی اے جی کی رپورٹ لیک ہونے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th February 2019, 12:43 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سی پی ایم نے لڑاکا طیارے رافیل پر کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (کیگ) کی رپورٹ کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے سے پہلے اس کے کچھ حصے کو نیوز چینلز پر نشر ہونے پر سوال کھڑا کرتے ہوئے رپورٹ کے لیک ہونے کا الزام لگایا ہے۔

سی پی ایم کے لوک سبھا رکن محمد سلیم نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ رافیل خریداری معاملے میں کیگ کی رپورٹ پیش کئے جانے کا بحث تھی۔لیکن یہ رپورٹ ایوان میں پیش نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کچھ نیوز چینلز پر اس رپورٹ سے جڑی خبریں نشر کی گئیں۔سلیم نے کہا کہ کیگ رپورٹ سب سے پہلے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جانا پارلیمانی استحقاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پارلیمنٹ کی پہنچ سے دور رہی کیگ رپورٹ نیوز چینلز تک کیسے پہنچ گئی۔اس کا حکومت کے پاس بھی کوئی جواب نہیں ہے۔سلیم نے حکومت پر سرکاری اعداد و شمار کے پبلشنگ کا بندوبست کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اعداد و شمار کی جانچ کرنے والی کمیٹی کی میٹنگ گزشتہ سال اکتوبر سے ہی نہیں ہوئی ہے۔بجٹ تجویز پر وزیر خزانہ کے جواب میں بھی حکمراں فریق کی جانب سے روزگار سمیت مختلف مسائل پر اعداد و شمار کی بات نہیں کی گئی۔

سلیم نے کہا کہ اب یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ پانچ سال سے اعداد و شمار جمع نہیں ہونے کی بات کہہ چکی حکومت بجٹ سیشن کے آخری دن بدھ کو رافیل معاملے پر کیگ کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرتی ہے یا نہیں۔آپ کے کنوینر اروند کیجریوال کی یکجہتی کے لیے بدھ کو دہلی میں منعقد ریلی میں سی پی ایم کے شامل ہونے کے سوال پر سلیم نے کہا کہ انہیں ریلی کے مقصد سمیت دیگر حقائق کی معلومات نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ کیجریوال کی ریلی میں ٹی ڈی پی صدر چندرا بابو نائیڈو اور ترنمول کانگریس صدر ممتا بنرجی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے دیگر رہنماؤں کے شامل ہونے کی امید ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...