عدالت نے قومی ترانہ سے متعلق فیصلہ میں اصلاح کرتے ہوئے معذوروں کو کھڑے ہونے سے دی چھوٹ

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2016, 5:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں فلم شروع ہونے سے پہلے قومی ترانہ بجائے جانے کے بارے میں اپنے فیصلہ میں آج اصلاح کرتے ہوئے جسمانی طور پر معذور افراد کو سنیما گھروں میں قومی ترانہ کے دوران کھڑے ہونے سے چھوٹ دے دی۔جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران سینما گھروں کے دروازے بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔یہی نہیں، بنچ سنیما گھروں میں فلم شروع ہونے سے پہلے قومی ترانہ بجائے جانے کو لازمی کرنے سے متعلق فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر بھی سماعت کے لیے تیار ہو گئی۔اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے عدالت عظمی کو مطلع کیا کہ مرکزی حکومت آج سے 10 دن کے اندر ہدایات جاری کرکے واضح کرے گی کہ جسمانی طور پر معذور افراد کو کس طرح قومی ترانہ کا احترام کرنا چاہیے۔عدالت نے کہا کہ جسمانی طور پر معذور افراد کو قومی ترانہ کے تئیں اپنے احترام کا اظہار کرنے سے متعلق اشارے کا اظہار کرنا چاہیے۔بنچ نے کہاکہ چونکہ ہدایات جاری ہونے والی  ہیں،اس لیے ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر جسمانی طور پر معذور شخص فلم دیکھنے سنیما ہال میں جاتا ہے تو اسے قومی ترانہ کے دوران کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر وہ ایسا کرنے سے معذور ہے، لیکن اسے ایسے احترام کا ضرور اظہار کرنا چاہیے جو  اس کے مطابق ہو۔بنچ نے کہاکہ ایک اور پہلو پر بھی وضاحت کی ضرورت ہے، جب ہم نے کہا کہ دروازے بند کئے جائیں گے تو ہمارا مطلب یہ نہیں تھا کہ دروازوں میں کنڈی لگا دی جائے جیسا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن بنام اپہار سانحہ متاثرین ایسوسی ایشن کے معاملے میں ذکر ہے مگر قومی ترانہ کے دوران یہ صرف لوگوں کے آنے جانے کو کنٹرول کرنے کے لیے ہے۔

عدالت اس معاملے میں اب 14/فروری 2017کو آگے غور کرے گی۔سپریم کورٹ نے یہ وضاحت اس وقت دی،جب کیرالہ میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے منتظمین نے عدالت عظمی میں عرضی دائر کرکے 30/نومبر کی ہدایت سے چھوٹ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اس کے 1500غیر ملکی مہمانوں کو تکلیف ہوگی۔عدالت عظمی نے شیام نارائن چوکسے کی درخواست پر یہ ہدایت دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...