افغان شہریوں کا قتل عام، سابق امریکی فوجی کو عمر قید کی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th September 2017, 11:00 PM | عالمی خبریں |

کابل30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک امریکی فوجی عدالت نے سولہ افغان شہریوں کے قتل کے ملزم اور ملکی فوج کے سابق ملازم رابرٹ بیلز کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے مجرم قرار دیا ہے اور اْس کی عمر قید کی توثیق بھی کر دی ہے۔امریکی ریاست ورجینیا کے شہر فورٹ بیلوائر سے جمعہ انتیس ستمبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق رابرٹ بیلز امریکی فوج کا ایک سابق سٹاف سارجنٹ ہے، جس نے 2012ء میں اپنی ملٹری سروس کے دوران جنگ زدہ افغانستان میں تعیناتی کے عرصے میں ایک روز دو مختلف دیہات میں طلوع آفتاب سے قبل اندھا دھند فائرنگ کر کے 16 افغان شہریوں کو ہلاک اور چھ دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔ایک جنگ زدہ علاقے میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی بھی وجہ کے بغیر ملزم بیلز نے یہ خونریز کارروائی بالکل اکیلے ہی کی تھی۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق رابرٹ بیلز کو ماضی میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف اس کی ایک اپیل فورٹ بیلوائر میں امریکی فوج کی مجرمانہ نوعیت کے مقدمات میں اپیلوں کی سماعت کرنے والی ایک عدالت نے حتمی طور پر مسترد کر دی۔رابرٹ بیلز پیدائشی طور پر امریکی ریاست اوہائیو کا رہنے والا ہے لیکن ریاست واشنگٹن میں مقیم ہے۔ اس نے اپنے خلاف اسی مقدمے کی اولین سماعت کے دوران 2013ء میں سزائے موت سے بچنے کے لیے اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔بیلز کی جس اپیل پر اب ریاست ورجینیا میں یو ایس آرمی کورٹ آف کریمینل اپیلز نے اپنا فیصلہ سنایا ہے، اس میں ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج نے اس کے خلاف مقدمے میں ایک گواہ سے متعلق معلومات کو دانستہ طور پر خفیہ رکھا تھا۔اس کے علاوہ رابرٹ بیلز نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ امریکی فوج نے اس سے متعلق یہ طبی معلومات بھی ملٹری کورٹ کو مہیا نہیں کی تھیں کہ اس کی دو افغان دیہات میں خونریز کارروائیوں کا تعلق ملیریا کی ایک ایسی دوائی سے بھی ہو سکتا تھا، جو انسانی سوچ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔رابرٹ بیلز کے ان دونوں دعووں کو ملٹری اپیلز کورٹ کے تین ججوں پر مشتمل بینچ نے متفقہ طور پر بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔پانچ سال قبل افغانستان میں صرف ایک امریکی فوجی کے ہاتھوں 16 افغان شہریوں کے قتل کا یہ واقعہ ان سب سے بڑے مظالم میں سے ایک ہے، جن کا افغان جنگ کے دوران اب تک ارتکاب کیا گیا ہے۔2012ء میں رابرٹ بیلز کے ہاتھوں افغان باشندوں کے اس قتل عام کے بعد ہندو کش کی اس ریاست میں مشتعل شہریوں نے پرتشدد مظاہرے بھی شروع کر دیے تھے، جن کی وجہ سے تب امریکی فوج کو وہاں اپنی عسکری کارروائیاں کچھ عرصے کے لیے روکنا بھی پڑ گئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...