سری لنکا کرکٹ بورڈ کے انتخاب پر عدالت نے لگائی پابندی
کولمبو،31؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سری لنکا کی ایک عدالت نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی )کے ہونے والے انتخابات پر روک لگا دی ہے۔تلنگا سمتپالا کے خلاف نشانت رنتنگا کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے 14جون تک الیکشن نہ کرانے کا حکم دیا ہے۔نشانت رنتنگا سری لنکا کے ورلڈ فاتح سابق کپتان ارجن رنتنگا کے بھائی ہیں اور بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب لڑ رہے ہیں۔وہ بورڈ کے سابق نائب صدر اور سیکرٹری بھی رہے ہیں۔وہ اس الیکشن میں سمتپالا کے مخالف ہیں۔ایس ایل سی انتظامیہ جس میں نشانت رنتنگا کوسیکرٹری بنایا گیا تھا لیکن انہیں 2015میں موجودہ حکومت نے برخاست کر دیا تھا۔اس کے بعد ایک عبوری کمیٹی کو مقرر کیا گیا تھا اور انتخابات میں سمتپالا کو 2016میں صدر منتخب کیا گیا تھا۔