جناردھن ریڈی کی عرضئ ضمانت پر عدالت کا فیصلہ محفوظ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2018, 7:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13؍نومبر(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اور بلاری کے کان مالک جناردھن ریڈی کی طرف سے ایک فراڈ کمپنی کو بچانے کی مبینہ کوشش انہیں اس قدر مہنگی پڑی کہ آج تیسرے دن بھی انہیں جیل میں ہی گزارنا پڑا۔ ان کی ضمانت کے لئے دائر کی گئی عرضی پر آج عدالت نے اپنا فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا۔ ایک دھوکہ باز کمپنی کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانچ سے بچانے کے عوض 57 کلو سونا اس کمپنی سے حاصل کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے جناردھن ریڈی کو شہر کی سنٹرل کرائم برانچ پولیس نے گرفتار کیا اور گزشتہ روز سے شہر کی پرپنا اگراہارا جیل میں قید ہیں، گرفتاری کے فوراً بعد انہیں مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاگیا تھا جہاں انہیں 14دنوں تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا، جس کے بعد جناردھن ریڈی کے وکیلوں نے ان کی ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا، کل مرکزی وزیر اننت کمار کی موت کے سبب سرکاری چھٹی کا اعلان ہوجانے کی وجہ سے عدالت میں کارروائی نہیں چل سکی، آج عدالت میں جناردھن ریڈی کی عرضی ضمانت پر سماعت پوری ہوگئی اور عدالت نے اس سلسلے میں اپنا فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ کرلیا۔

جناردھن ریڈی کی طرف سے سینئر وکیل ہنومنت رایپا نے پیروی کی جبکہ سی سی بی کے وکیلوں نے جناردھن ریڈی کو ضمانت دئے جانے کے خلاف عدالت میں اپنے اعتراضات دائر کئے ، جناردھن ریڈی کے وکیل نے الزام لگایا کہ اس کیس کی جانچ کے ذمہ دار افسر جناردھن ریڈی سے اپنی پرانی رقابت کا انتقام لینے کی کوشش کررہے ہیں اسی لئے فوری طور پر تحقیقاتی افسر کو بدلا جائے، اس سلسلے میں ریاستی ہائی کورٹ میں بھی دو رٹ عرضیاں داخل کی گئی ہیں جن پر ابھی تک سماعت نہیں ہوئی ہے۔ اس دوران جناردھن ریڈی کی ضمانت کے لئے جاری کوششیں تیز ہوگئیں اور آج عدالت نے ضمانت کی عرضی پر سماعت مکمل کرلی کل دوپہر تک فیصلہ منظر عام پر آنے کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...