عدالت نے غداری کے معاملے میں وائیکو کو دی ضمانت

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2017, 9:23 PM | ملکی خبریں |

چنئی24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عدالت نے ایم ڈی ایم کے چیئرمین وائیکو کو ضمانت دے دی ہے۔وائیکوسال 2009کے غداری کے ایک معاملے میں تین اپریل سے جیل میں تھے۔سال 2009میں پولیس نے تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعہ 124اور 153اے کے تحت وائیکوکے خلاف معاملات درج کیاتھا۔وائیکوپریہ معاملہ ان کی طرف سے اپنی کتاب نان کٹرم ستگرین یعنی آئی ایم میکنگ دی کیوجشن کے اجراء کے دوران دیے گئے تقریر کے لئے درج کیاگیاتھا۔سال 2010میں اس معاملے میں چارج شیٹ دائرکی گئی تھی۔اگرچہ مقدمہ اب بھی شروع نہیں ہواہے۔اس سال تین اپریل کو وائیکو میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ایس گوپیناتھن کے سامنے پیش ہوئے اور لگن عرضی دائرکی ہے۔اگرچہ مجسٹریٹ نے انہیں ضمانت پر چھوڑنے کی پیشکش کی لیکن وائیکو نے اس کے لیے درخواست دینے سے انکار کر دیا۔اس کے بعدوائیکوکوعدالتی حراست میں بھیج دیاگیا۔بعدمیں ایم ڈی ایم لیڈر کو پجہال کے سنٹرل جیل میں رکھاگیا۔وائیکو نے کل ضمانت کی درخواست کے لئے عدالت کا رخ کیا۔وہ جب آج سماعت کے لئے آئے تو ایڈیشنلسٹی سول کورٹ جج پروشوتمن نے بغیر کسی شرط کے ضمانت دے دی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...