عدالت نے رابرٹ واڈرا کی پیشگی ضمانت کی مدت 25 مارچ تک بڑھائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 11:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے منگل کومنی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے بہنوئی رابرٹ واڈرا کو راحت دیتے ہوئے ان کی پیشگی ضمانت کی مدت 25 مارچ تک بڑھا دی اور انہیں تحقیقات میں حصہ لینے کی ہدایت دی۔خصوصی جج اروند کمار کی عدالت نے واڈرا کو یہ ہدایت تب دیا جب ای ڈی نے کہا کہ انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت ہے۔واڈرا نے لندن کے 12، برایسٹن چوک واقع 19 ملین پاؤنڈ کی ایک پراپرٹی کی خریداری میں منی لانڈرنگ کے الزامات سے جڑے معاملے میں پیشگی ضمانت عرضی داخل کی تھی،یہ پراپرٹی مبینہ طور پر واڈرا ہے۔گزشتہ 16 فروری کو عدالت نے 19 مارچ تک کے لئے واڈرا کو گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا تھا۔ڈائریکٹوریٹ نے کہا تھا کہ اسے لندن میں بہت سے دیگر نئی جائیداد کے بارے میں اطلاع ملی ہے، جو مبینہ طور پر واڈرا کی ہیں،ان میں 50 اور 40 ملین پاؤنڈ کے دو مکان، چھ فلیٹ اور دیگر املاک شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...