سوریہ نگری ایکسپریس میں 17 کلوگرام سونا برآمد، ایک گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th September 2018, 10:47 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،07؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بوری ولی اسٹیشن پر آر پی ایف نے جمعرات کی شب سوریہ نگر ایکسپریس میں سفر کر رہے ایک مسافر کو 17 کلو گرام سونا لے جاتے ہوئے گرفتار کیاہے۔برآمد سونے کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جارہی ہے۔ پولس جمعہ کے روز پکڑے گئے ملزم منیش کو عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مینش 17 کروڑ سونے کے ساتھ سوریہ نگر ایکسپریس کے ایس۔9 کوچ میں بیٹھا تھا۔منیش کا بیگ دیکھ کر ٹی سی کو شک ہوا۔اس کے بعد ٹی سی نے اس کی اطلاع آر پی ایف کو دی۔ بوری ولی اسٹیشن میں آر پی ایف نے ایس ۔9 میں چھاپہ مار کر بیگ سمیت منیش کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ممبئی سے اس طرح احمدآباد، سورت جیسے شہروں میں کمیشن پر ڈمی لوگوں سے سونا اور دیگر قیمتی سامان کا تبادلہ بڑے پیمانے پر تاجروں کے کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ اس معاملہ میں پکڑا گیا منیش ڈمی بتایا جارہا ہے۔ پولس اس معاملہ میں اصل مجرم کو تلاش کر رہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...