انسداد جرائم کیلئے پولیس کو بویریا کی تربیت دی جائے گی: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th April 2017, 1:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18/اپریل(ایس او نیوز)ریاستی پولیس کو سائبر کرئم اور جدید قسم کے جرائم سے نمٹنے اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مستعد کرنے کے مقصد سے حکومت نے بویرین طرز کی تربیت سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آج اس سلسلے میں بویریاکے ایک وفد نے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور سے ملاقات کی اور اس تربیت کے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔ ودھان سودھا میں ہوئی میٹنگ کے دوران بویریا کے نمائندے اروند ہوبر کی قیادت میں وفد نے ڈاکٹر پرمیشور سے اس تربیت کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا۔میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ صوبہئ بویریا کے ساتھ ریاستی حکومت نے پہلے ہی تجارتی، سیاحتی، صنعتی،آئی ٹی بی ٹی اور دیگر امور پر باہمی تعاون کے معاہدے کئے ہیں۔ تکنیکی مہارت کے اعتبار سے بویریا کی پولیس کو دنیا کی پولیس فورسوں میں کافی آگے شمار کیاجاتاہے۔ اسی لئے سائبر جرائم اوردیگرجدید طرز کے معاملوں سے نمٹنے کیلئے بویریاکے طریقہئ کار کو اپنانے کے سلسلے میں اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے ریاست کے چنندہ پولیس افسران کو بویریا کے ماہرین خصوصی تربیت سے آراستہ کریں گے۔جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سائبر جرائم سے نمٹا جائے گا۔ ساتھ ہی خواتین کی حفاظت پر پولیس فورس خصوصی توجہ دے گی۔آج کی میٹنگ میں وزیر داخلہ کے مشیر کیمپیا، اڈیشنل چیف سکریٹری، ریاستی پولیس کے ڈائرکٹر جنرل آر کے دتہ، پولیس کمشنر پروین سود وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...