مہاراشٹر میں این سی پی کونسلر کے شوہر کابھیڑ نے کیا قتل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2019, 11:56 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،25 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں این سی پی کی ایک کونسلر کے شوہر کابھیڑ نے پیر کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔بھیڑ کو شک تھا کہ اغوا کے ایک معاملے میں وہ شکلیگرکمیونٹی کی مدد کر رہے ہیں۔

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ضلع کے پرلی۔ویجناتھ نگرکے پھلے نگر علاقے میں 50سالہ پاڈرگ گایکواڑ پر بھیڑ نے تلواروں، درانتی اور لاٹھی سے حملہ کر دیا۔افسر نے کہاکہ پیر کی صبح ہوئے حملے میں گایکواڑ شدید زخمی ہو گئے۔انہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حملہ مبینہ طور پر 16 سالہ لڑکے کے چار ماہ پہلے ہوئے اغوا کے واقعہ سے منسلک ہے۔شکلیگرکمیونٹی کے ارکان نے مبینہ طور پر لڑکے کو اغوا کیا تھا کیونکہ لڑکے کے ان کی کمیونٹی کی ایک لڑکی کے ساتھ عشق تھا۔اس سلسلے میں اس وقت پورنا پولیس تھانے میں اغوا کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔کچھ دنوں بعد لڑکے کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ اس واقعہ سے مقامی لوگ اور اس کے خاندان والے بہت ناراض تھے۔سبھاجی نگر تھانے کے انسپکٹر بالاساحب پوار نے کہاکہ بھیڑ کو شک تھا کہ گایکواڑ اغوا معاملے میں شکلیگرکمیونٹی کی مدد کر رہے ہیں۔بھیڑ میں نابالغ لڑکے کی ماں بھی شامل تھی۔انہوں نے بتایا کہ دو خواتین سمیت 11 لوگوں نے گایکواڑ پر حملہ کیا۔ ان میں سے پانچ کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔شکلیگرفرقہ کے لوگ پوری ریاست میں موجود ہیں۔روایتی طور پر یہ لوگ لوہے کے ہتھیار بناتے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...