ایرانی جماعتوں کی سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی سخت مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st March 2018, 11:39 AM | عالمی خبریں |

ٹورنٹو30مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)ایرانی نظام کی مخالف جماعتوں پر مشتمل "ڈیموکریٹک کونسل" نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایرانی ساختہ میزائل داغے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔ یہ موقف کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں سامنے آیا ہے جس کی کاپی العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بھی موصول ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی نظام باغی حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائل مہیا کر کے خطے میں تنازع اور عدم استحکام کی صورت حال پیدا کرنے پر کام کر رہا ہے۔ ایران میں قائم اسلامی جمہوریہ کا نظام کئی برسوں سے دوسروں پر الزام عائد کر ہا ہے کہ وہ نظام کے خلاف جنگ کے لیے سازشوں کا جال بْن رہے ہیں تاہم اس دوران وہ خود براہ راست اور خطے میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے شام ، عراق ، لبنان اور یمن میں تنازعات بھڑکانے میں ملوث ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ "ایران کی جانب سے حوثیوں پر زور دینا کہ وہ سعودی عرب یا خطے کے کسی بھی دوسرے ملک پر میزائل حملے کریں، یہ نہ صرف ایرانی عوام کے مفادات کے خلاف ہے بلکہ خطے میں ایران کے بطور ریاست وجود سے بھی متصادم ہے۔بیان میں دو ٹوک انداز میں کہا گیا ہے کہ سعودی اراضی پر میزائل حملوں کا ذمّے دار صرف حوثی ملیشیا کو نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے بلکہ یقیناًایران کو ان جارحانہ اقدامات کا ذمے دار شمار کیا جانا چاہیے۔ بیان کے اختتام پر کونسل نے کہا کہ وہ تمام متعلقہ ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ تہران کے نظام کی جانب سے جنگوں کے بھڑکانے کی سیاست سے خبردار رہیں۔دوسری جانب Congress of Nationalities for a Federal Iran کی جانب سے جاری ایک بیان میں حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل داغے جانے کی مذمت کی ہے۔ مذکورہ اتحاد میں ایران میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والی جماعتیں شامل ہیں۔ بیان پر دستخط کرنے والی جماعتوں نے گنجان آباد علاقوں کے خلاف ایران نواز حوثیوں کی طرف سے میزائل حملوں پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ایرانی نظام کے اْن منصوبوں کی بھی مذمت کی گئی جن کے ذریعے ایرانی عوام کا پیسہ بیرون ملک جنگوں میں ایرانی نظام کے ایجنٹوں پر پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔کانگریس آف نیشنلٹیز میں ایران کی 14 غیر فارسی جماعتیں اور تنظیمیں شامل ہیں۔ادھر "ڈیموکریٹک کونسل" اور "کانگریس آف نیشنلٹیز فار اے ڈیموکریٹک ایران" میں شامل عرب جماعت "ڈیموکریٹک سولیڈیرٹی پارٹی آف الاہواز" نے ایک علاحدہ بیان میں سعودی عرب کے گنجان آباد شہروں پر میزائلوں کے ذریعے حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ یک جہتی باور کراتے ہیں اور حوثیوں کو سپورٹ اور ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک کی مذمت کرتے ہیں جن میں سرفہرست ایران میں حکمراں نظام ہے"۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...