کوسٹاریکا کے صدر نے صحافیوں کے سامنے بِھڑ نگل ڈالی !

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2017, 12:28 PM | عالمی خبریں |

لندن،19؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کوسٹاریکا کے صدرLuis Guillermo Sols نے جمعے کے روز ملک میں اسفلٹ (تارکول)کی ایک فیکٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر لوئس کو ایسے نادر تجربے سے گزرنا پڑا جو وہ مدتوں فراموش نہیں کرسکیں گے۔گفتگو کے دوران ایک بِھڑ ’’ڈرون‘‘طیارے کی طرح ان کے چہرے کے قریب آئی اور موقع پاتے ہی لوئس کے مُنہ میں داخل ہو گئی۔ لوئس نے اس جرات مند بِھڑ کی دراندازی محسوس کرنے کے بعد مُنہ میں بڑبڑانے کا اظہار کیا اور پھر اس جسارت کی مرتکب بِھڑ کو نگل لیا۔ اس منظر کو کوسٹاریکا میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے دیکھا۔بِھڑ نگلنے کے بعد صدر لوئس نے بادل نخواستہ قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ میں اس کو کھا چکا ہوں.. میں نے بِھڑ کھا لی۔

اس موقع پر لوئس کے ہمراہ موجود افراد میں سے کسی نے انہیں پانی کی بوتل دی تا کہ وہ اسے پی کر اپنی گفتگو جاری رکھیں۔ لوئس کا کہنا تھا کہ میں نے اس اڑتے کیڑے کو اپنے چہرے کے گرد منڈلاتے ہوئے دیکھ لیا تھا مگر یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ میرے مُنہ کے اندر داخل ہو جائے گا۔ کوسٹاریکا کے صدر کے مطابق بچپن میں پڑوسیوں کے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آ چکا ہے تاہم اس وقت ان کے مُنہ میں غالبا شہد کی مکھی داخل ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...