ای۔پراپرٹی منصوبے کے سلسلے میں درپیش مسائل کو وزیر اعلیٰ کے علم میں لایا جائے گا: ضلع پنچایت سی ای او

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2017, 1:13 PM | ساحلی خبریں |

کاروار29؍نومبر (ایس او نیوز)حکومت کی طرف سے جائیداد کے سلسلے میں جو ای۔پراپرٹی منصوبہ عمل میں لایا گیا ہے اس کے تعلق سے بہت سارے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ ضلع پنچایت سی ای او مسٹر ایل چندر شیکھر نے بتایا کہ 6اور7دسمبر کو وزیر اعلیٰ کے دورے وقت ان مسائل کو ان کے علم میں لایا جائے گا۔

سی ای اونے یہ بات ضلع پنچایت کی عام میٹنگ کے دوران اس وقت کہی جب ضلع پنچایت رکن جی این ہیگڈے نے بتایا کہ دیہی علاقوں کے لوگ جب شہری علاقے میں کوئی پراپرٹی خریدتے ہیں تو انہیں سرٹفیکیٹ دینے کے دوران افسران کی طرف سے رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں۔سی ای او نے کہا کہ اس ضمن میں ضروری اقدام کرنے کے لئے تعلقہ پنچایت سی ای او اور ضلع پنچایت ڈیولپمنٹ افسران کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ مزید اس طرح کے مسائل کو وزیر اعلیٰ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔