رافیل ڈیل میں ہوئی بدعنوانی نے لی منوہر پاریکر کی جان:این سی پی ممبر اسمبلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 11:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گوا کے آنجہانی وزیر اعلی منوہر پاریکر کے بارے میں مہاراشٹر کے این سی پی ممبر اسمبلی نے متنازعہ تبصرہ کیا۔جتندر اوہاڈ نے رافیل ڈیل کا تعلق پاریکر کی بیماری سے جوڑتے ہوئے اسے ہی ان کی موت کا سبب بتایا۔این سی پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ یہ ایسی بات کہنے کا موقع نہیں ہے، لیکن پاریکر رافیل ڈیل سے پہلے متاثر تھے۔این سی پی ممبر اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ پاریکر ایماندار شخص تھے، لیکن بدعنوانی کی وجہ سے وہ بہت غم میں تھے اور اپنی بیماری سے نہیں لڑ سکے۔مہاراشٹر کے ممبرا کالوا سے این سی پی ممبر اسمبلی نے کہاکہ منوہر پاریکر اعلی تعلیم یافتہ اور بہت ذی علم شخص تھے،مجھے لگتا ہے کہ رافیل ڈیل کے بعد انہیں درست نہیں لگ رہا تھا اور انہوں نے واپس گوا جانے کا فیصلہ کیا،آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں لہذا یہ مجھے نہیں کہنا چاہئے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ رافیل ڈیل کے وہ پہلے متاثر تھے۔ 

این سی پی ممبر اسمبلی نے پاریکر کی تعریف بھی کی اور ان کے اخلاص اور کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ رافیل اور بدعنوانی کو لے کر لوگ گزشتہ 1.5 سال سے بول رہے ہے، لیکن کبھی کسی نے منوہر پاریکر پر انگلی نہیں اٹھائی۔ان کا کردار ہی یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ وہ بدعنوان نہیں ہو سکتے ہیں،جس بدعنوانی سے وہ گھر گئے تھے، اس کو لے کر انہیں تکلیف تھی،اس تکلیف کی وجہ سے ہی وہ اپنی شدید بیماری سے نہیں لڑ سکے اور گزر گئے۔بتا دیں کہ کینسر میں مبتلا منوہر پاریکر نے اتوار کی شام آخری سانس لی۔گوا کے انتہائی مقبول رہنماؤں میں شمار پاریکر کو پیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری الوداعی دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...