کنڈلور میں غیر قانونی طور پرسپلائی کیے جانے والے 25جانور ضبط۔کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th October 2017, 4:35 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور،19؍اکتوبر(ایس او نیوز) جانوروں کی غیر قانونی سپلائی کا پتہ لگانے او ر اسے روکنے کی کوشش میں کنڈلور پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک پولس اہلکار زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔مزید یہ بھی معلوم ہواہے کہ ایک پِک اَپ ٹرک میں لاد کر رفت کیے جارہے 725جانور پولیس نے ضبط کرلیے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جانوروں سے بھرے پک اپ ٹرک کوگوُلواڈی برڈج کے قریب روکنے کی کوشش میں  پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے  قریبی  اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ پولیس کی طرف سے ضبط 25جانوروں میں 10گائیں بھی شامل ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق جانور سپلائی کرنے والے ملزمین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔