امبیڈنٹ دھوکہ دہی معاملہ میں پولیس کو جناردھن ریڈی کی تلاش ای ڈی سے بچانے کے نام پر ریڈی نے فرید اور نوہیرہ شیخ سے کروڑوں روپئے بٹورے۔ سی سی بی سے لک آؤٹ نوٹس جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2018, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍نومبر (ایس او نیوز)فراڈ امبیڈنٹ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈپونزی کمپنی پر پولیس نے شکنجہ کس دیا۔ اس دھوکہ باز کمپنی کی مالیاتی غبن سے متعلق تحقیقات تیز کردی گئی ہیں ۔اس فراڈ کمپنی کے سرکردہ ملزموں میں سابق وزیر اور غیر قانونی کانکنی معاملہ میں جیل کی ہوا کھانے والے بی جے پی لیڈر جی جناردھن ریڈی کا نام جڑگیا ہے۔

شہر کے پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار نے آج یہاں کہا کہ ضرورت پڑی تو جی جناردھن ریڈی کو گرفتار کیا جائے گا۔ بروز چہارشنبہ کمشنر دفتر میں پونزی کمپنی سے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاملہ سے متعلق درکار معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں ۔ضرورت پڑنے پر جناردھن کو حراست میں لیا جائے گا۔شہر کی پونزی امبیڈنٹ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی پر جب ای ڈی کی طرف سے چھاپہ مارا گیا، اس وقت کیاکچھ ہوا اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں ۔شہر کے ڈی جے ہلی پولیس تھانے کی مضافات میں واقع امبیڈنٹ نامی کمپنی نے سرمایہ کاری پر دگنا منافع دینے کا وعدہ کرکے عوام کو پھانس لیا تھا۔ کمپنی کے جھانسے میں کئی افراد آئے۔ چاروں طرف سے کروڑوں روپئے پانی کی طرح بہتے ہوئے امبیڈنٹ کمپنی میں جمع ہونے لگے۔ابتدائی دنوں میں جن لوگوں نے سرمایہ کاری کی تھی ان کی چاندی ہوگئی کیونکہ کمپنی نے شہرت کے لئے 40 تا 50فیصد منافع دیا۔چند سرمایہ کاروں کو کمپنی میں لگایاگیا سرمایہ مل گیا، چند کو نہیں ملا۔آخر میں جن لوگوں نے سرمایہ کاری کی ان کا تو دیوالیہ ہوگیا۔ حرص ولالچ میں آ کر لوگوں نے گھروں کو فروخت کیا، زیورات کو رہن رکھ کر یہاں تک کہ کئی ملازمین نے بینکوں سے قرضہ حاصل کرکے امبیڈنٹ میں پیسہ لگایا۔ دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے گھر اجڑ گئے ، لوگ سڑکوں پر آگئے ۔اس کمپنی کی دھوکہ دہی کے معاملے کو پولیس نے سنجیدگی سے لیا۔

سی سی بی کے اڈیشنل پولیس کمشنر آلوک کمار اور ڈی سی پی ایس گریش کی زیر قیادت پولیس ٹیم نے کمپنی کے فاؤنڈر سید احمد فرید اور رمیش نامی کلیدی ملزموں کو گرفتار کرلیا۔فی الوقت ای ڈی فرید سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ای ڈی کی پوچھ گچھ سے پتہ چلا ہے کہ امبیڈنٹ کمپنی نے عوام سے کروڑوں روپئے حاصل کئے تھے اور اس کے غیر قانونی مالیاتی لین دین میں بھی شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ان تمام الزامات کے پیش نظر ای ڈی نے فرید کے د فتر اور مکانات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔سید احمد فرید نے ای ڈی میں جاری معاملہ سے خلاصی حاصل کرنے کے لئے جناردھن ریڈی اور ان کے دست راست علی خان سے مدد مانگی۔ اس سلسلہ میں شہر کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں میٹنگ طے کی گئی جہاں ریڈی اور علی خان نے معاملہ حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے فرید سے 20کروڑ روپئے کی ڈیل کی۔ اس موقع پر ریڈی نے شرط عائد کی کہ 20کروڑ روپئے سونے کی شکل میں دئے جائیں ۔اس شرط کے مطابق سید احمد فرید نے بلاری کے راج محل فیانسی جیولرس کے رمیش کے ذریعہ بنگلور کے امبیکا سیلس کارپوریشن کے رمیش کوٹھاری کے پاس 18کروڑ روپئے کی لاگت سے 57کلو گرام سونا خریدا گیا اور پھر جناردھن ریڈی تک پہنچائے جانے کی اطلاع ہے ۔ اس جانکاری کی بنیاد پر بلاری راج محل کے رمیش کو سی سی بی پولیس نے گرفتار کیا اور کئی اہم دستاویزات ضبط کی گئی ہیں ۔اس غیر قانونی دھندہ میں شامل جناردھن ریڈی اور علی خان کی تلاش کے لئے سی سی بی پولیس اے سی پی پی ٹی سبرامنیا، مریپا، موہن کمار، منجوناتھ چودھری کی قیادت میں چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اطلاع ملی ہے کہ جناردھن ریڈی پڑوسی ریاست آندھرا پردیش ہوتے ہوئے بیرون ملک اڑان بھرنے کی تیاری میں ہے ۔ اس بات کے پیش نظر سی سی بی پولیس نے لک آؤٹ نوٹس جاری کردیا ہے ۔ ایرپورٹ اور بندرگاہوں میں لک آؤٹ نوٹس روانہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے کہ کہیں ریڈی ملک سے راہ فرار اختیار نہ کرلے ۔اس درمیان ریڈی کے پی اے علی خان نے پیشگی ضمانت حاصل کرلی ہے۔ اس ضمانت کو کیسے منسوخ کرنا ہے اس سلسلہ میں سی سی بی پولیس قانونی صلاح کاروں سے مشورہ کررہی ہے۔ ریڈی کی گرفتاری کے لئے ایک ٹیم بلاری، ایک ٹیم حیدر آباد اور ایک ٹیم بنگلور میں تلاشی کارروائی انجام دے رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی(ایم ای پی ) کی سربراہ ڈاکٹر نوہیرہ شیخ کو حال ہی میں تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ اس معاملے سے باہر نکلنے کے لئے انہوں نے جناردھن ریڈی سے مدد مانگی تھی۔ نوہیرہ شیخ پر کروڑوں روپیوں کی دھوکہ دہی کے الزامات ہیں ۔ فی الحال نوہیرہ شیخ ممبئی پولیس کی حراست میں ہیں جہاں آج ان کی سماعت ہوئی۔ریڈی نے نوہیرہ کو اس معاملے سے باہر نکالنے کا وعدہ کیا تھا اور بدلہ میں کروڑوں روپئے حاصل کئے تھے۔ یہ رقم ریڈی کے دست راست علی خان کے کھاتے میں جمع کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...