جموں وکشمیر کی کوآرڈی نیشن کمیٹیاں دہلی-اسلام آباد میں اپریل 2017میں میٹنگ کریں گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2016, 1:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9 /دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے دونوں طرف کی کوآرڈی نیشن کمیٹیاں ’ہارٹ ٹو ہارٹ ٹاک‘ (دل سے دل کی بات) کی پھر سے شروعات کرنے کے لئے دہلی میں اپریل 2017میں میٹنگ کریں گی۔ اس دل سے دل کی بات چیت کی شروعات پورے جموں وکشمیر کوآرڈی نیشن کمیٹی کے کنوینر  پروفیسر بھیم سنگھ نے کی تھی۔ اس کی پہلی میٹنگ2005 میں اور دوسری میٹنگ2007میں جموں اور دہلی دونو ں جگہ ہوئی تھی۔ان میٹنگوں میں جموں وکشمیر کے دونوں طرف کے معروف لیڈران شامل ہوئے تھے جن میں ڈاکٹر کرن سنگھ، سردار محمد عبدالقیوم خان، ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پروفیسرعبدالغنی بھٹ،جناب شبیر شاہ اور دیگر شامل تھے۔میٹنگ کے منتظمین نے بتایا تھا کہ یہ میٹنگوں اور بات چیت کی سیریز ہوگی جو 2005میں ہوئی پھر بعد میں 2007میں ہوئی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے ان میٹنگوں کا سہرا حکومت پاکستان اور ہندستان کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے سر باندھا جنہوں نے جموں وکشمیر کے دونوں طرف کے دانشوروں اور قیادت کے مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کے دروازے کھولے۔انہوں نے ہارٹ ٹو ہارٹ کمیٹی کے چیرمین کے گزشتہ برس انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرکی دونوں طرف معروف شخصیت کو کمیٹی کااگلا چیرمین بنایا جائے گا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی کی آئندہ میٹنگ اپریل۔2017میں غالباً دہلی میں ہوگی۔انہوں نے اس کے لئے منتظمہ کمیٹی قائم کی ہے جس کا اعلان جنوری2017میں صلاح ومشورہ کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ  اس میٹنگ میں جموں وکشمیر کے دونوں طرف کے نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...