23اکتوبر سے پولنگ بوتھ میں ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے کی سہولت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2016, 1:17 PM | ساحلی خبریں |

کاروار22؍اکتوبر(ایس او نیوز)فی الحال ووٹر لسٹ میں نئے نام درج کرنے یا موجودہ ناموں کے حذف و اضافے اور ترمیم کی مہم جاری ہے۔ اس طرح کی کسی بھی کارروائی انجام دینے کے لئے 31؍اکتوبر آخری تاریخ ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کی پریس ریلیز کے مطابق اسٹیٹ چیف الیکشن کمشنر نے اس مقصد کے لئے خصوصی مہم چلانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ اس لئے اب ووٹرلسٹ میں نام درج کرنے یا دیگر کارروائیاں انجام دینے کے لئے 23؍اکتوبر سے ہر اسمبلی حلقے کے پولنگ بوتھ میں سہولت حاصل رہے گی۔ اس فہرست میں نام اندراج کرنا ہو یا اپنا نام چیک کرنا ہو تو عوام کو چاہیے کہ اپنے علاقے کے پولنگ بوتھ میں موجودبوتھ لیول افیسر(بی ایل او) کے پاس پہنچ کر ضروری کارروائی پوری کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔