نئے صدر جمہوریہ کے انتخاب و خطاب پر تنازع ۔۔۔۔۔ آز: امام الدین علیگ

Source: Imamuddin Alaig | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2017, 2:27 PM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

سیاست میں لفظوں کی بے ثباتی پر ملک کے مستقبل کے تئیں حساس طبقے کافکر مند ہونا فطری امر ہے

ٓر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ کووند نے ملک کے 14ویں صدر جمہوریہ کے طورپر حلف لے لیا ہے۔ حلف برداری کے بعد نو منتخب صدر جمہوریہ نے اپنے پہلے خطاب میں کثرت میں وحدت ، ملک کے کثیر ثقافتی معاشرے ، مساوات اور بھائی چارہ جیسے گرانقدر اور اطمینان بخش لفظوں کا استعمال کیا ۔اگر بات صرف لفظوں کی کی جائے تو یہ کچھ لوگوں کے لیے وقتی طور پر تسلی بخش ثابت ہوسکتے ہیں لیکن اگر ملک کو درپیش نازک حالات اور مستقبل کے خطرات کو نظر میں رکھا جائے تو الفاظ اپنے معانی کھودیتے ہیں اور اگر کوئی اہمیت رہ جاتی ہے تو صرف عمل اور اقدام کی۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی 2014میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ملک کےـ’ ـ125کروڑ ‘عوام کی بات کی تھی لیکن آگے چل کر حکومت کے اقدامات و عمل کے تضاد نے اس بیان کو بے معنیٰ کردیا۔ جب کہ نومنتخب صدر جمہوریہ کے خطاب اور انتخاب پر اٹھنے والے سوالات اور تنازعات سے تو موجودہ اور پیش آئند صورتحال ابھی سے بڑی حد تک واضح ہے۔

 کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے رام ناتھ کوند کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ اپنی پہلی تقریر میں ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے کابینہ وزراء اور آر ایس ایس کے پسندیدہ مفکرین کا ذکر کرنا نہیں بھولے جب کہ جواہر لعل نہرو کا ذکر کرنے سے صاف صاف بچتے نظر آئے ۔ کانگریس کے ہی ایک دوسرے لیڈر جے رام رمیش نے نو منتخب صدر جمہوریہ کی تقریر میں ’دوبارہ تاریخ لکھنے‘ کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اس کام میں بہت دلچسپی رکھتی ہے۔ ان کا اشارہ ملک کے دستور اور تاریخ کے ساتھ متوقع چھیڑ چھاڑ کی طرف تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آر ایس ایس کے سینئر قائدین ملک کے آئین کی رواداری پر مبنی روایات و اقدار پر اکثر سوال اٹھانے کے ساتھ ساتھ دستور کو تبدیل کرنے کی بات کرتے رہے ہیں جس سے ملک کے سیکولر اور اقلیتی طبقات کو فکر لاحق ہونا لازمی ہے۔ اگر چہ نومنتخب صدر جمہوریہ نے دستور کے خلاف ہونے والے حملوں کی روک تھام اور اسے تحفظ دینے کی بات کہی ہے لیکن ایوان سیاست میں بیانات کی کیا حیثیت ہے اس سے ہر کوئی واقف ہے۔ کئی بار تو ایسے بیانات کا مقصد محض فوری رد عمل کو دبانا یا عوام کے بیچ پیدا ہوئی بے چینی کی کیفیت اور ان کے خدشات کو دور کرنا ہوتا ہے تاکہ آگے چل کر بے فکر ہوکر اپنے پوشیدہ عزائم پر عمل درآمد کیا جا سکے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے نو منتخب صدر رام ناتھ کوند کی تقرری اور ان کے پہلے خطاب سے قبل ہی ان کے لفظوں کی حقیقت اپنے ایک بیان میں عیاں کردی۔ وزیراعظم نے بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں نومنتخب صدر کی حلف برداری کے پیش نظر کہا کہ بی جے پی کے نظریاتی لیڈر شیام پرشاد مکرجی نے جو سفر شروع کیا تھا ، اُس میں رام ناتھ کووند کی تقرری ایک اہم اور غیرمعمولی سنگ میل ہے ۔نومنتخب صدر جمہوریہ کی حلف برداری تقریب میں لگے متنازع نعروں اور خود رام ناتھ کوند کا اپنی تقریر کو ’جے ہند‘ کے ساتھ اختتام کی روایت کے برخلاف ’وندے ماترم‘ سے ختم کرنے جیسے واقعات پر عوام میں بے چینی کی لہر پیدا ہونا فطری بات ہے۔ سبکدوش ہونے والے سابق صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے بھی شاید دستور کے ساتھ اسی موقع چھیڑ چھاڑ کے پیش نظر ہی پارلمنٹ میں اپنے آخری خطاب میں مودی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ قانون سازی کے مناسب پروسس کے بجائے آرڈیننس کا راستہ اختیار کرنے سے پرہیز کرے اور ناگزیر حالات میں ہی آرڈیننس کا استعمال کرے۔ دستور کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے امکان کو اس بات سے مزید تقویت ملتی ہے کہ رام ناتھ کووند ممکنہ طور پر ایسے پہلے صدر جمہوریہ ہیں جن کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی راشٹرپتی بھون اور ان کے دفتر کے اہلکاروں و ذمہ داروں کی تقرری کا اعلان کردیا گیا ، باعث تشویش اور قابل فکر بات یہ ہے کہ راشٹرپتی بھون کے اہلکاروں اور ذمہ داروں کی تقرری وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے نریندر مودی کے انتخاب پر کی گئی ہے ، رام ناتھ کووند کی پسند یا انتخاب پر نہیں۔اسی سے اندازہ لگایا سکتا ہے کہ جب پہلے سے ہی آئینی طور پر صدر جمہوریہ کے اختیارات اتنے محدود تھے تو ایسے میں نومنتخب صدر جمہوریہ کس طرح کے صدر ہونے جا رہے ہیں اور ان کی حیثیت کیا ہوگی۔ نومنتخب صدر کی تقرری سے قبل ہی ان کے دائرہ کار میں مرکزی حکومت کی دراندازی سے دستور ہند کو درپیش خطرات و خدشات کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

یہ تو رہی ملک کے دستوری اور سیاسی ڈھانچے کو تبدیل کرکے اسے فرقہ وارانہ بنیادوں پر استوار کرنے کی بات لیکن معاملہ صرف یہیں تک محدود نہیں ہے ۔ ملک کے سیاسی، سماجی، تعلیمی، معاشی ، ملکی ، بین الاقوامی سمیت تمام شعبہائے زندگی کو آر ایس ایس کے نظریات کے مطابق ڈھالنے کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ تعلیمی نصاب میں تبدیلی کا معاملہ آئے دن سرخیوں میں رہتا ہے۔ تعلیمی اداروں میں جہاں انتہا پسند اور ہندوتو وادی طاقتوں کی بے جا مداخلت اور دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے وہیں ملک کی تعلیمی بنیاد یعنی ایجوکیشن پالیسی اور تعلیمی نصاب پر ہی ڈاکہ ڈالنے کی تیاری چل رہی ہے۔ جواہر لعل یونیورسٹی سے لے کر دہلی یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، حیدر آباد سنٹرل یونیورسٹی ، پونے کے فلم انسٹی ٹیوٹ جیسے اعلیٰ اور مؤقر تعلیمی اداروں میں یکے بعد دیگرے رونما ہونے والے واقعات سرکاری در اندازی کے جیتے جاگتے ثبوت ہیں کہ موجودہ حکومت ملک کے تعلیمی اداروں کا بھگوا کرن کرنے کی مہم زوروں پر ہے۔ابھی حال ہی میں پارلیمنٹ میں نیشنل کاؤنسل فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹرینگ کی کتابوں سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے جس میں آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والی تنظیم اٹھان نیاس کے مشورہ پر نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کا نام کتابوں سے ہٹا دیا گیا ہے، جس پر ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ کیا۔ دوسری جانب ملک و سماج کو اپنے نظریات کے مطابق ڈھالنے اور چلانے کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جس میں مدراس ہائی کورٹ کے جسٹس ایم وی مرلی دھرن نے اپنے ایک فیصلے میں تمل ناڈو کے تمام اسکولوں، کالجوں سمیت دیگر سرکاری اداروں میں قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کا گانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

ان سب واقعات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آر ایس ایس اور فرقہ پرست طاقتوں نےطویل منصوبہ بندی کے تحت ملک کے ان تمام شعبوں ، محکموں اور اداروں میں مضبوط جگہ بنا لی ہے جن کے ذریعہ سماج کی سمت، اس کا ڈھانچہ اور عوام کی سوچ و فکر طے ہوتی ہے۔ ایک طرف آر ایس ایس کی پوزیشن جتنی مضبوط ہے وہیں دوسری جانب اس کے نشانے پر آنے والے اقلیتوں کی حالت اتنی ہی خراب اور غیر مستحکم ہے جس سے ملک کے اکثر مسلمانوں کو مستقبل قریب میں حالات کے بگڑنے کا خدشہ لاحق ہے۔لہٰذا حال ہی میں ملک کے طول و عرض میں گئو رکشا کے نام پر یا کسی اور بہانے ہونے والےحملوں کو مستقبل میں درپیش حالات کا پیش خیمہ مانتے ہوئے ملک کے ہر خیرخواہ، ذی شعور اور روادار شہری کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...