کولکاتا میں پولیس اور سی بی آئی کے درمیان تنازعہ:گورنر نے وزارت داخلہ کو رپورٹ سونپی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th February 2019, 9:48 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ:4 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) کولکاتہ پولیس کے سربراہ راجیو کمار سے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں سی بی آئی کی طرف سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کے بعد ریاست میں پیدا ہوئے حالات کے بارے میں مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو رپورٹ سونپ دی ہے۔گورنرہائس کے ذرائع نے یہ معلومات دی ۔ذرائع نے بتایاکہ گورنر نے اپنی رپورٹ کو مرکزی وزارت داخلہ کو پیش کیا ہے۔صبح میں انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بات کی۔ذرائع نے بتایا کہ گورنرنے خصوصی تحقیقاتی برانچ اور چیف سکریٹری اور ہوم سیکریٹری کی طرف سے بنائی گئی رپورٹ کوملاکرایک رپورٹ تیار کی۔دراصل سی بی آئی کی ایک ٹیم کولکاتہ کے پولیس کمشنر راجیو کمار سے چٹ فنڈ گھوٹالے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے اتوار کو ان کی رہائش گاہ پر گئی تھی لیکن ٹیم کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں جیپ میں بھر کر تھانے لے جایا گیا،ٹیم کو کچھ وقت تک حراست میں رکھا گیا تھا۔واقعے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اتوار رات کودھرنے پر بیٹھی ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ پر بنگال میں تختہ پلٹ کرنے کی کوشش کاالزام لگایا۔ترپاٹھی نے گزشتہ رات چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر کو طلب کیا تھا اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائی کرنے کوکہاتھا۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو اتوار کی شام کو اطلاع ملی کہ کولکاتہ میں سی بی آئی افسران کو شاردا گھوٹالے کی جانچ کے سلسلے میں دھمکی مل رہی ہے اور ان کی ذاتی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔سپریم کورٹ کی ہدایت کی بنیاد پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔سی بی آئی کے مطابق آئی پی ایس افسر راجیو کمار نے چٹ فنڈ گھوٹالے کی جانچ میں مغربی بنگال پولیس کے خصوصی تفتیشی ٹیم کی قیادت کی تھی اور ان سے غائب دستاویزات اور فائلوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے جواب میں جواب نہیں دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔