پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے شہباز شریف کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 30th July 2018, 2:42 AM | عالمی خبریں |

لاہور:29/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے سابق گورنر اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود سے لاہور میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کو پنجاب میں حکومت کا اتحادی بننے کی پیشکش کر دی۔ملاقات میں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرنے پر بھی ہامی بھری جب کہ دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کے لیے ساتھ ساتھ چلنے پر بھی اتفاق کیا۔اسی ضمن میں (ن) لیگی رہنما و اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے رابطہ کیا اور ن لیگ کی جانب سے پارٹی کا پیغام پہنچایا جس کے بعد کل اسلام ا?باد میں ایاز صادق اور خورشید شاہ ملاقات کریں گے اور ممکنہ طور پر اس ملاقات میں شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن بننے کے معاملات اور حکمت عملی پر بات کی جائے گی، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی مشاورت کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے جب کہ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کرنے والی جماعتوں کو حلف اٹھانے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے اسی ضمن میں ق لیگ سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنما و اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر ٹیلی فون کیا تاہم چوہدری پرویز الٰہی سے بات نہیں ہوسکی۔ ملاقات کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے رکنی کمیٹیاں تشکیل دے دی۔ ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، مشاہد حسین سید اور خواجہ سعد رفیق جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، شیری رحمان اور نوید قمر نمائندگی کریں گے۔میٹنگ میں آئندہ کی حکمت عملی اور سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل زیر غور آئے گا اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی مشاورت کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوں گے۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی کے چار نومنتخب آزاد ارکان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا جب کہ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے 9 آزاد اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی، قومی اسمبلی کے 8 جب کہ پنجاب اسمبلی کے 5 آزاد امیدوار تحریک انصاف کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ادھر پنجاب سے چار اراکین صوبائی اسمبلی نے بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ کبیروالا سے حسین جہانیاں گردیزی، لیہ سے سید رفاقت حسین شاہ اور بشارت رندھاوا جبکہ ڈی جی خان سے حمید پتافی نے کپتان کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔دوسری جانب مظفرگڑھ سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سید علمدارقریشی، خانیوال سے مسعود گیلانی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ان کی بھی شمولیت کا امکان ہے۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 123 جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 129 ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کے 7 اورپیپلز پارٹی کے 6 ارکان ہیں، اس کے علاوہ 29 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ موجودہ صورت حال میں آزاد امیدواروں کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔