ماگڑی روڈ انڈر پاس کی تعمیر مکمل، 22 جولائی کو افتتاح

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th July 2017, 1:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:11/ جولائی(ایس اونیوز) شہر کے مصروف ترین میجسٹک اور ماگڑی روڈ علاقہ میں ٹریفک کو سہل کرنے اور یہاں سے وجئے نگر، کاماکشی پالیہ، ماگڑی روڈ، پرشانت نگر اور بسویشورا نگر تک آنے جانے والوں کی سہولت کیلئے زیر تعمیر ماگڑی روڈ انڈر پاس پوری طرح تیار ہوچکا ہے اور 22جولائی کو اسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس انڈر پاس کا کام تقریباً 98 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔12/اکتوبر 2013 کو وزیراعلیٰ سدرامیا نے اس انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھا تھااب 22/ جولائی کو وہی اس انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ انڈر پاس کی سڑکوں پر تار بچھانے اور رنگ وروغن کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔سنگ بنیاد کے بعد اس انڈر پاس کا کام شروع نہیں ہوا،بلکہ 2015مارچ میں کام کی شروعات کی گئی۔ وقت مقررہ پر اسے پورا کرنے کی تنبیہہ کے باوجود اس میں کافی تاخیر ہوگئی۔اس علاقہ میں آنے والے سدیا پرانک سرکل میں ٹریفک کو سہل کرنے کیلئے یہ انڈر پاس بنوایا گیا ہے۔ 24.76 کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر انڈر برڈج کے ذریعہ وجئے نگر، بسویشورا نگر، ماگڑی روڈ، پرشانت نگر، کاماکشی پالیہ اور دیگر علاقوں کو آنے جانے والے لوگوں کو کافی سہولت ہوجائے گی۔ میئر پدماوتی نے بتایاکہ اس سدیا پرانک جنکشن انڈر پاس کو مکمل ہونے کے بعد شہید فوجی میجر گریش کمار سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔