دھارواڑمیں زیر تعمیر عمارت گر گئی ، 2افراد ہلاک ، کئی زخمی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th March 2019, 2:26 AM | ریاستی خبریں |

دھارواڑ،19؍ مار چ (ایس او نیوز) دھارواڑ میں زیر تعمیر 5منزلہ عمارت بیٹھ گئی جس کے سبب 2افراد ہلاک اورکئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ اس حادثے میں سلیم مکاندار (28)ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دھارواڑ کے کمار میشورنگر میں زیر تعمیر کامپلکس گرگیا۔ ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کے لیے محکمۂ پولیس ، فارئر فورس عملہ اور دیگر عوام مسلسل کوشش کررہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر دیپاچولن زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی نگرانی کررہی ہیں۔ محکمۂ فائر فورس کے ڈی آئی جے روی کانتے گوڈا ، ڈائرکٹر وردراجن ، سی این او دیٹ روی شنکر ، آر ایف اور نارتھ دیواراج ، رمیش، مہیش بچانے کی مہم میں مصروف ہیں ۔ بنگلور سے 40افراد پر مشتمل این آر ڈی ایف ٹیم افسر سہاس کی قیادت میں ملبے کی نیچے دبے افراد کوبچانے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق2 افراد ہلاک 20سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو بچانے کے لیے نیم فوجی دستے کو بھی تعینات کیاگیاہے ساتھ ہی عمارت کے اطراف امتناعی احکامات نافذ کردیئے گئے ہیں ۔ اس واقعے پر ہنوربساپور ، حضرت کندگول ، منجوناتھ بیندرے ، یلپاجوگن ، محمد غوث یادگیر ، نوراحمد مکاندار ، مہابلی ہنچی نال ، ممتادنتلی ، بسوا کلادگی ، ملپا کڈدور، بشیر کلادگی ،ناگراج ، سلطان صاحب و دیگر زخمی ہوگئے ہیں ، ان کا علاج جاری ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...