کمٹہ: پجاری وشویشورا بھٹ کے قتل کی سازش پہلے بھی رچی گئی تھی؛ پولس کی تحقیقات جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd October 2018, 5:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ 22؍اکتوبر(ایس او نیوز) حال ہی میں کمٹہ مندر کے پجاری وشویشورا بھٹ کے قتل سے متعلق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنے خون کے رشتے دار پر بھروسہ ہی ان کے قتل کا سبب بنا ہے، کیونکہ انہیں نئی خریدی گئی زمین کی شدھی کرنے کی پوجا انجام دینے کے بہانے مرور کی طرف بلاکر لے جانے والا کوئی اجنبی نہیں تھا بلکہ خود ان کا اپنا بھانجہ ہریش ہیگڈے تھا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  وشویشورا بھٹ کے خالوناگیش ہیگڈے کو اولاد نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنی ساڑو منجوناتھ ہیگڈے کو ہی اپنے خاندان کا سہارا مان لیا تھا۔ اس وجہ سے منجوناتھ ہیگڈے نے اپنے آپ کو ناگیش ہیگڈے کا گودلیا ہوا بیٹا قراردیتے ہوئے ان کی جائداد میں پورا حصہ طلب کرنے لگا تھا۔اور اس مسئلے کو عدالت کے دروازے تک لے گیاتھا۔چونکہ منجوناتھ ہیگڈے اپنے آپ کو ناگیش ہیگڈے کا گود لیا ہوا بیٹا ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا اس لئے منجوناتھ کی جائداد میں اسے حصہ داری نہیں ملی۔منجو ناتھ کے دل میں یہ بات گھر کرگئی کہ اسے ملنے والی جائداد سے محروم کرنے میں وشویشورا بھٹ کا ہاتھ شامل ہے اور انہوں نے جادو منتر وغیرہ سے جائداد اپنے نام کروالی ہے۔اس کے علاوہ وشویشورا بھٹ کی بہن کا خاندان بھی جن مشکلات کا شکار ہوا ہے اس کے پیچھے وشویشورابھٹ کا جادو منتر ہی کام کررہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ منجوناتھ نے وشویشورا بھٹ کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ اس نے پہلے  ایک بار اپنے ایم 80بائک سے ٹکر مارکر ہلاک کرنے کی سازش رچی تھی۔مگر بعد میں دوسرے انداز میں سازش رچتے ہوئے وشویشورا بھٹ کے بھانجے ہریش بھٹ کے ذریعے انہیں پوجا کی رسم انجام دینے کے بہانے مرور لے جاکر  زندہ دفن کرنے کا حیوانی کام انجام دیاگیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ   منجوناتھ ہیگڈے کے پاس اپنی دوایکڑ زمین ہے اور اس پر سپاری کے باغ لگے ہوئے ہیں۔ اگر باغ میں گری ہوئی سپاری ہی چن کر بیچی جائیں تو منجوناتھ کے گھر والے خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔مگر جائداد کے  لالچ نے منجو ناتھ ہیگڈے کو اندھا کردیا اور آج وہ خود بھی جیل کی ہوا کھانے کے ساتھ نوجوان ہریش کو بھی قتل کے جرم میں شامل کرکے اس کی زندگی بھی برباد کرنے کا سبب بن گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پجاری وشویشورا بھٹ کے قتل میں شامل مزید ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...