ایم جے اکبر کے خلاف رچی گئی سازش،گواہ وینو صندل

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 8th December 2018, 2:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:7/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایم جے اکبر بدنامی کیس میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں اکبر کی جانب سے دو گواہوں کا بیان درج کرایا گیا۔ اس سے پہلے ایک گواہ کا بیان درج کیا جا چکا ہے۔ جمعہ کو دوسرے گواہ سنیل گجرال اور تیسرے گواہ وینو صندل نے اپنا بیان درج کرایا۔ اب اکبر کے 6 گواہوں میں سے تین اور گواہوں کے بیان درج کئے جانے ہیں۔پریا رمانی کے خلاف کئے گئے اس بدنامی کیس میں سنیل گجرال نے کورٹ کو دیئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایم جے اکبر کو گزشتہ 40 سال سے جانتے ہیں۔ 1980 سے ان کی دوستی ہے اور اکبر کے کولکاتہ قیام کے دوران ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ جب سوشل میڈیا پر انہوں نے اکبر کو لے کر ٹویٹس دیکھے تو انہیں بہت سخت حیرت ہوئی ۔اس کیس میں وینو صندل کا بھی بیان جمعہ کو ہی درج کیا گیا۔ وینو صندل نے کورٹ کو دیئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایم جے اکبر کو گزشتہ 25 سال سے جانتی ہیں اور اسی طرح برسوں سے ہی وہ صحافت کے پیشہ میں ہیں۔ کبھی بھی اکبر نے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی، یہ الزام ان کے کردار مسخ کرنے اور ان کی شبیہ مسخ کرنے کی سازش ہے۔اس سے پہلے جوتیکا باسو پہلی گواہ کے طور پر اپنا بیان گزشتہ تاریخ درج کرا چکی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 11 جنوری کو کرے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...