وزیر اعلیٰ کی طرف سے منڈیا ضلع کے ایس پی کو لتاڑ، آئی پی ایس افسران کی لابی سدرامیا پر برہم

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd April 2017, 2:06 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:21/اپریل(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے منڈیا ضلع کے ایس پی سدھیر کمار ریڈی کو برسر عام لتاڑے جانے پر اعلیٰ افسران نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایک جلسہئ عام کے دوران انتہائی اہم عہدہ پر فائز ایس پی پر کسی کی بھی طرف سے نکتہ چینی کرنا اور ان کی کار کوروکنا افسوسناک قرار دیاگیا ہے۔ افسران نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ موجود افسران کو انہیں صحیح حالات کا علم فراہم کرنا چاہئے تھا، اور ساتھ ہی وزیر اعلیٰ سدرامیا کو بھی عجلت میں اس طرح کاتبصرہ کرنے سے گریز کرنا چاہئے تھا۔ برسر عام ایک تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ کی طرف سے ایک آئی پی ایس آفیسر کو صیغہئ واحد میں مخاطب کرکے گیٹ آؤٹ کہنا وزیر اعلیٰ کی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے۔ ان افسران نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی طرف سے اس طرح کا رویہ اور وہ بھی ضلع کے ایس پی کے ساتھ ان کے ماتحتوں کی موجودگی میں درست نہیں ہے۔ اس طرح کے تبصرہ کے بعد مسٹر سدھیر کمار ریڈی کس طرح منڈیا ضلع کے ایس پی کے طور پر اپنے ماتحتوں کے ساتھ کام کرسکیں گے؟۔ وزیر اعلیٰ کے اس رویہ کی وجہ سے دیانتدار افسران کھل کر کام نہیں کرپائیں گے اور ان کے حوصلے ٹوٹ جائیں گے۔اعلیٰ افسران نے کہاکہ وزیراعلیٰ سدرامیا کو اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہئے۔کل ملولی اسمبلی حلقہ میں ایک پروگرام کے دوران بی جے پی کارکنوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی کار روکے جانے پر وزیر اعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایس پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صیغہئ واحد میں مخاطب کرکے کہاکہ تجھے کس نے آئی پی ایس آفیسر بنادیا اور بعد میں گیٹ آؤٹ کہہ کر آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔