کانگریس کا پلٹ وار،کہاوزیر اعظم نے ادھورے ایکسپریس وے کاکیا افتتاح
نئی دہلی:19/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے پیر کو دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ہریانہ کے وزیر اعلی منوہرلال کھٹر نے ریاست میں آدھے ادھورے کنڈلی۔مانیسر۔پلول (کے ایم پی )ایکسپریس وے کا افتتاح کیا ہے جو راہگیروں کو جان خطرے میں ڈالنے والا قدم ہے۔پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ مودی جی اور کھٹر صاحب، آدھے ادھورے کے ایم پی کا افتتاح کرکے ہزاروں راہگیروں کی جان خطرے میں کیوں ڈال جا رہے ہیں؟ کنسلٹنٹ اور ایچ ایس آئی ڈی سی کاکمپلیشن سرٹیفکیٹ کہاں ہے؟ انجینئر کی جانچ پڑتال کے بغیر اسے ایک جزوی کاروباری آغاز کس طرح مان سکتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ادھورے کے ایم پی کے افتتاح کی وجہ کیا انتخابات کے پیش نظر خود کی تعریف اور ہائی وے بنانے والی پرائیویٹ کمپنی کو 26کروڑ روپے فی مہینہ کا فائدہ پہنچانا ہے؟۔سرجیوالا نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس منصوبے میں گڑبڑ ی کی فوری طور پر تحقیقات کرنی چاہئے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کنڈلی-مانیسر-پلول ایکسپریس وے کے زائچہ-مانیسر سیکشن اور گروگرام سے بلبھ گڑھ-مجیسر میٹرو ریل لنک کا افتتاح کیا۔