2019میں نریندرمودی کوہرانے کی منصوبہ بندی کرے گی کانگریس، کشمیرسے کنیاکمارتک یوتھ کانگریس یاترانکال کرعوام کوکرے گی بیدار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2018, 6:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات سے پہلے نوجوانوں کو نریندر مودی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر متحرک کرنے کے مقصد سے، کانگریس کی نوجوان یونٹ کنیا کماری سے لے کر کشمیر تک ’یوواکرانتی یاترا‘نکالنے اور ملک کے مختلف حصوں میں نوجوانوں کی ’چوپال‘لگانے کی تیاری میں ہے۔بھارتیہ یوتھ کانگریس کے ان پروگراموں کو کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے منظوری دی ہے۔یوتھ کانگریس کے قومی صدر کیشو چند یادو کے مطابق یوواکرانتی یاترا16دسمبر کو کنیا کماری سے شروع ہو گی اور کشمیر ہوتے ہوئے دہلی پہنچے گی ،جہاں 30جنوری کو ایک عوامی جلسے کے طور پر اس کا اختتام ہوگا۔یوتھ کانگریس نے راہل گاندھی کو بھی اس عوامی اجلاس کے لئے مدعو کیا ہے۔یادو نے بتایا کہ نریندر مودی حکومت کی نوجوان مخالف، کسان مخالف، خواتین مخالف اور غریب مخالف پالیسیوں اور اقدامات کے خلاف نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر بیدار کرنا ہے۔اس یاترا کے ذریعے ہم ملک کے ہر حصے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم جگہ جگہ چوپال لگائیں گے جہاں نوجوانوں سے بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر نے ان پروگراموں کی منظوری دی ہے،30جنوری کو ہم دہلی میں بڑے عوامی اجلاس کریں گے، جس میں راہل گاندھی کو دعوت دی جائے گی۔یوتھ کانگریس کے صدر نے کہا کہ دورے کے دوران، ہم مختلف مقامات پر ملاقاتیں کریں گے اور لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں گے،وہ مودی حکومت کے عزم اور سچائی کو بتائیں گے،چوپال کے پروگراموں میں ہم نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ یادو نے کہاکہ یوواکرانتی یاترا کے دوران ہم تمام طبقات کے نوجوانوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے بھی کوشش کریں گے کیونکہ اس حکومت میں نفرت کے ذریعے نوجوانوں کو تقسیم کیا گیا ہے۔نوجوانوں کو متحد کرنا اور ان تک راہل گاندھی کا پیغام پہنچانے کا ہدف ہم نے رکھا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ آج ملک میں کسان کے بعد نوجوان سب سے زیادہ پریشان ہیں کیونکہ اس کے پاس روزگار نہیں ہے اور بہت سے لوگوں کے روزگار چھین چلے گئے ،نوجوانوں کاغصہ آپ کو 11دسمبر کو پانچ ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج میں ضرور دیکھنے کوملے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...