کانگریس سے مجھے مکمل تعاون مل رہا ہے: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 12:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جولائی(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ کانگریس کی طرف سے انہیں ملنے والے بھرپور تعاون کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ریاست میں مخلوط حکومت کا قیام عمل میں آسکا۔ کانگریس اگر از خود پہل کرکے ان کی حمایت کے لئے پیش کش نہ کرتی تو شاید سیاسی صورتحال مختلف ہوتی۔

صدر کانگریس راہل گاندھی نے ریاستی مخلوط حکومت کو فیصلے لینے میں مکمل آزادی دی ہے۔ اور ریاست میں بھی نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمیشور اور حکمران اتحاد کے چیرمین سدرامیا کی طرف سے پورا تعاون مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں اسی تعاون کی بدولت وہ اپنا اولین بجٹ کامیابی سے پیش کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام کو بہتر انتظامیہ فراہم کرنے کے لئے انہیں موقع فراہم کرنے پر وہ راہل گاندھی کے احسان مند رہیں گے۔ 2006میں دھرم سنگھ کی قیادت والی حکومت کو گراکر بی جے پی کا ساتھ لینے کا پچھتاوا انہیں آج بھی ہے۔ اس غلطی کو سدھارنے کا موقع انہیں کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے ذریعے میسر آیا ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ 2006میں انہوں نے بی جے پی سے ہاتھ ملاکر اپنے سیاسی کیرئیر کو داغدار کرلیا ۔ اب داغ کو مٹانے کے لئے وہ کانگریس سے تال میل کے ساتھ حکومت کو آگے بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ دو الگ الگ سیاسی جماعتوں کے درمیان جو بھی اختلافات ہیں انہیں بالائے طاق رکھ کر ریاستی عوام کی فلاح کے لئے جدوجہد میں لگے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حال ہی میں ایک جلسۂ عام میں انہوں نے متوقع طور پر پارٹی کی کامیابی نہ ہونے کے افسوس میں آنسو بہائے تھے۔ ان کے اس رویے کا یہ مطلب نہ نکالا جائے کہ وہ کانگریس کی ہراسانی سے تنگ آچکے ہیں ، بلکہ کانگریس کی طرف سے انہیں اتنا تعاون مل رہا ہے کہ جس کی انہیں امید بھی نہیں تھی۔ اراکین پارلیمان کو آئی فون تحفے میں دئے جانے کے متعلق وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس سلسلے میں ایک رکن پارلیمان کے متنازعہ ٹیوٹ کو انہوں نے غور سے دیکھا ہے ، اس سلسلے میں خود وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار نے وضاحت کردی ہے ، اسی لئے اب وہ نہیں چاہتے کہ اس پر زیادہ بحث کی جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔