کسانوں کاقرض10دنوں میں معاف کرنے کا وعدہ پورا کرے کانگریس ، ہم کریں گے چوکیداری:شیوراج سنگھ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 10:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے لئے مکمل طور وہ خود ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہری بھری ریاست سونپ رہے ہیں،اب کانگریس کی ذمہ داری اسے آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس 10دنوں میں کسانوں کے قرض کو معاف کرنے کا وعدہ پورا کرے۔گورنر آنندی بین پٹیل کواپنا استعفیٰ دینے کے بعد بھوپال میں صحافیوں سے شیوراج سنگھ چوہان نے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف بھی مضبوط ہے،ہمارے پاس 109ایم ایل اے ہیں،میرا کام تخلیقی تعاون ہے،چوکیداری کی اب ہماری ذمہ داری ہے۔چوہان نے کہا کہ ہم بھرا مدھیہ پردیش چھوڑ رہے ہیں،اب کانگریس نے اسے سنبھالا اور آگے بڑھاناہے۔انہوں نے کانگریس کو اپنے وعدے کی یاد دلائی اور کہا کہ 10دن کے اندر، کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ پوراکرے،چوکیداری کا کام اب ہمارا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے شکر گزار ہیں،ہم سب نے صدر (امت شاہ)کی قیادت میں کام کیا۔انہوں نے کہا کہ 2008میں ہم نے 38فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں،اس وقت 40فیصد ووٹ ملے لیکن 109نشستیں،کبھی کبھی ایسا توازن بدل جاتا ہے،ہمیں اکثریت نہیں مل سکی، متوقع کامیابی حاصل نہیں کر سکے،اگر اس کے لئے کوئی ذمہ دار ہے توشیوراج سنگھ ہے،میں مکمل طور پر ذمہ دار ہوں۔بی جے پی کے اپوزیشن کے کردار کے بارے میں سوال پر شیوراج نے کہا کہ ہم ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جو خاموش ہیں۔حزب اختلاف کے لیڈرکے کردار میں آنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا لیڈر کون ہوگا؟ یہ پارٹی فیصلہ کرے گی، لیکن ہم لیڈر تو ہیں ہی۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے 2019لوک سبھا انتخابات کے لئے تیار ہے،حکومت مرکز میں مودی کی قیادت کے تحت تشکیل دے گی۔جب پوچھاگیا کہ کیاوہ اب مرکز میں جائیں گے؟تو انہوں نے کہا کہ میری جان صرف مدھیہ پردیش میں رہتی ہے۔مودی یا شاہ کو شکست کے لئے ذمہ داری لینے کے سوال پر، چوہان نے کہا کہ سوال ہی نہیں ، یہ ریاست کا مسئلہ تھا،کیا وہ مستقبل میں عدم اعتماد تحریک لائیں گے؟ تو انہوں نے کہاکہ آگے آگے دیکھئے ہوتاہے کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...