کانگریس نے کسانوں کی عزت نہیں کی ،انہیں صرف ووٹ بینک سمجھا: وزیراعظم مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 12:08 AM | ملکی خبریں |

مکتسر ،11؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس پر کسانوں کی عزت نہ کرنیکا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی نے کسانوں کو بااختیاربنانے کے لئے کام نہیں کیا اور انھیں صرف ووٹ بینک سمجھتی رہی، لیکن جب سے ان کی حکومت نے کم ازکم امدادی قیمت ڈیڑھ گنا کرنے کیا اعلان کیاہے، تب سے کانگریس اور اسکے اتحادیوں کی نیند اڑگئی ہے۔

پنجاب کے مکتسرضلع کے ملوٹ میں بدھ کے روز ’کسان کلیان ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے کسانوں کو پیداوارکی لاگت کی ڈیڑھ گنا کم ازکم امدادی قیمت (ایم ایس پی ) دینے کا وعدہ پوراکیا۔

حکومت کے اس فیصلہ سے ملک کے کسانوں کی ایک بہت بڑی تشویش دورہوگئی ہے اور اسے اب یقین ہوگیا ہے کہ فصل کے لئے جو خرچ اس نے کیاہے اور محنت کی ہے، اس کا ثمر اسے ملے گا۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اس پارٹی نے 70سال تک کسانوں کی نہیں بلکہ ایک خاندان کی فکر کی۔ کسانوں کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیسے بھی حالات رہے ہوں، ملک کے کسان نے کبھی بھی سخت محنت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ کانگریس کسانوں کو صرف اپنا ووٹ بینک سمجھتی رہی اور اس پارٹی نے اور اسکی حکومتوں نے کبھی کسانوں کی عزت افزائی نہیں کی۔

وزیراعظم مودی نے اپنی حکومت کے کسانوں کے مفاد میں کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ کسانوں کو دھوکہ دیاہے اور انھیں بااختیار بنانے کے لئے اقدامات نہیں کئے۔انھوں نے کہا کہ حکومت 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا لئے عہد بند ہے۔

کھیتی میں پنجاب کے کسانوں کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سرحدوں کا تحفظ ہو، فوڈ سیکورٹی ہویا پھر محنت کا شعبہ ہو ریاست کے کسانوں نے ہمیشہ سے ملک کو تحریک دینے کا کام کیاہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پنجاب نے ہمیشہ خود سے پہلے ملک کی فکرکی ہے۔ پچھلے چارسال میں جس طرح سے ملک کے کسانوں نے ریکارڈ پیداوارکرکے اناج کے ذخائر کو بھراہے اس کے لئے وہ ملک کے کسانوں کو سلام کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...