پارلیمانی انتخابات 2019ء کی تیاریاں؛ کانگریس پارٹی کی جانب سے منشورسازی کیلئے 20ذیلی کمیٹیاں تشکیل۔راجیو گوڈا کا بنگلور میں بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 11:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍نومبر (ایس او نیوز) آنے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے پیش نظر کانگریس پارٹی نے اپنا منشور ترتیب دینے کے لئے سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کی زیر قیادت منشور سازی کے لئے 20ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔اس بات کی اطلاع راجیہ سبھا رکن و اے آئی سی سی کے تحقیقاتی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایم وی راجیو گوڈا نے دی۔

بروز ہفتہ شہر کے کوئنس روڈ پر واقع کے پی سی سی دفتر میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان ششی تھرور، جئے رام رمیش، آنند شرما، من پریت بادل، پروفیسر بال چندرا منگیر، میناکشی نٹراجن، کے راجو اور میری قیادت میں منشور سازی کی 20ذیلی کمیٹیاں کام کریں گی۔ منشور سازی کمیٹی ماہ اکتوبر سے ملک بھر کا دورہ کرکے عوام کی شکایات، آراء و تجاویز اور ہدایات اکٹھا کررہی ہے ۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں تبادلہ خیالات کے تقریباً 200 ؍اجلاس منعقد کرنے کا نشانہ طے کیا گیا ہے ۔ اب تک 44اجلاس منعقد ہوچکے ہیں ۔

منشور سازی ذیلی کمیٹیوں کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، باغبانی، صنعت، اقتصادی پالیسی، ٹیکس پالیسی، ایم ایس ایم ای پالیسی، جی ایس ٹی ، روزگار، نوجوان، کھیل کود، خواتین، اطفال، ایس سی ایس ٹی، اقلیات، مذہبی آزادی، شخصی قوانین، سابق فوجی، فریڈم فائٹرس، سینئر سٹی زنس، غیر منظم شعبہ، مچھیرے، سماجی تحفظ، تعلیم، اساتذہ، صحت، پانی، پاکی صفائی، حفظان صحت، غذائی تحفظ، رہائش گان، مرکزی و صوبائی حکومت کے آپسی تعلقات، قومی تحفظ ودیگر شعبہ جات کے سلسلہ میں ذیلی کمیٹیاں عوام کی آراء و تجاویز وصول کریں گی۔

راجیو گوڈا نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ کسی شعبہ کے سلسلے میں اپنے خیالات آراء وتجاویز ہمارے ای میل اڈریس[email protected] پر روانہ کریں یا ہمارے واٹس ایپ نمبر 7292088245 پر بھیج سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہماری انتخابی منشور سے متعلق ویب سائٹmanifesto.nic.in سے رابطہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے ہر طبقہ سے ’’عوامی آواز۔آپ کی آواز‘‘ نامی نعرہ کے تحت عوام کے خیالات و تجاویز حاصل کرنے کا کانگریس پارٹی نے تہیہ کرلیا ہے ۔

اخباری کانفرنس میں اے آئی سی سی کے تحقیقاتی شعبہ کے ریاستی صدر جناب منصور خان، کے پی سی سی میڈیا شعبہ کے کنوینر نٹراج گوڈا سمیت دیگر قائدین شریک رہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔