چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی تجویز مسترد، کانگریس نے کہا ،سپریم کورٹ جائیں گے
نئی دہلی،23؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف مواخذے کی تجویز اور کو نائب صدر اور راجیاسبھا کے صدر وینکیا نائیڈو کے ذریعہ مسترد کئے جانے کے بعد کانگریس نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے کی بات کہی ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے کہاکہ اس کے خلاف ہم سپریم کورٹ میں عرضی دائر کریں گے اور چاہیں گے کہ سی جے آئی اس پر کوئی فیصلہ نہ لے، چاہے وہ نامزدگی کو لے کر ہو یا کوئی اور سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ لے گا ہم منظورکریں گے۔بتا دیں کہ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے صدر وینکیا نائیڈو نے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف مواخذے تجویز کو مسترد کر دیا۔نائیڈو نے کہاکہ مواخذے کی تجویز میں لگائے گئے تمام پانچ الزامات پر میں نے غور کیا اور اس کے ساتھ لگے دستاویزوں کی جانچ کی۔تجویز میں ذکر کئے گئے تمام حقائق کے ذریعے معاملہ نہیں بنتا جو سی جے آئی کو بدسلوکی کا مجرم بتائے۔سپریم کورٹ کے حکام کے مطابق مواخذے کی تجویز کے مسترد کئے جانے کے بعد دیپک مشرا سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے مل کر 20 منٹ کی میٹنگ کی۔