یڈی یورپا کو بطور وزیر اعلی حلف دلاۓ جانے پر بنگلور میں کانگریس اور جے ڈی ایس کا دھرنا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th May 2018, 12:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور17/مئی (ایس او نیوز)  کرناٹکااسمبلی انتخابات کے بعداُٹھنے والا  طوفان تھمنے  کا نام نہیں لے رہا ہے. ویسے تو سرکاری طور پر کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت بن گئی ہے اور یڈی یورپا نے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف بھی لے لیا ہے لیکن اس کی مخالفت میں کانگریس پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلی سدرامیا  کرناٹک ودھان سودھا  کے سامنے گاندھی مجسمہ کے آگے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں. اس دھرنے میں بڑے  کانگریسی لیڈر اشوک گہلوت اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد بھی شامل ہیں۔

کانگریس لیڈرسدرامیا  کی قیادت میں  دھرنا دے رہے سابق وزیر اعلی سدرامیا  نے کہا کہ گورنر نے بی جے پی کو حکومت سازی کے لئے دعوت دی اور اُن کی سرکار بھی بنوا دی، مگر ہم  اس کے خلاف چُپ نہیں  بیٹھیں  گے۔ یڈی یورپا کو حکومت کی تشکیل کے لئے مدعو کئے جانے پر جے ڈی ایس رہنما کماراسوامی نے گورنر کے فیصلے کو غیر دستوری قراردیا اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ سودے بازی کی حوصلہ آفزائی کررہے ہیں۔

یڈی یورپا اعداد و شمار سے دور ہے

حالانکہ  یڈی یورپا نے سی ایم کے عہدے کا حلف ضرور لیا ہے لیکن  ان کے پاس 104 ہی ارکان اسمبلی ہیں۔ كانگریس  اور جےڈی ایس کا الزام ہے کہ اب یڈی یورپا اور بی جے پی جم کر ارکان  اسمبلی کی خرید فروخت کر سکتے ہیں۔خیال رہے  کہ کرناٹک میں گورنر کی طرف سے بی جے پی کو سرکار بنانے کی دعوت دینے کے خلاف  کانگریس  سپریم کورٹ بھی پہنچ گئی تھی لیکن اُسے وہاں بھی راحت نہیں مل سکی  اور ملک کی  اعلیٰ عدالت نے وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب  پر روک  لگانے سے انکار کردیا. اس کے بعد اب کانگریس نے سڑک پر اتر کر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈی یورپا کے وزیر اعلی بننے کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

آپریشن کمل کرتے ہوئے ارکان کو خریدنے کا خوف

112 کا ہندسہ پانے کے لئے کانگریس اور جےڈی ایس کو خوف ہے کہ بی جے پی آپریشن کمل کرتے ہوئے اُن کے ارکان اسمبلی کو خرید سکتی ہے۔ اس سے قبل کماراسوامی نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی کی جانب سے اُن کے ارکان کو سو سو کروڑ کی پیش کش کی گئی ہے اور اُنہیں خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

آپریشن کمل سے اپنے ارکان کو محفوظ رکھنے   کے لئے کانگریس اور جے ڈی ایس نے سبھی ارکان اسمبلی کو  اب  بنگلور کے ايگلٹن ریسارٹ   میں ٹھہرایا ہے.آج جیسے  یڈی یورپا کی حلف برداری کی تقریب ختم ہوئی، سبھی ارکان اسمبلی ریسارٹ  سے نکل کر بنگلور کے فریڈم پارک میں احتجاج کے لئے جمع ہو گئے ۔اب، یہ ارکان   یڈی یورپا کی تاجپوشی کے خلاف ودھان سودھا کے سامنے سڑک پر دھرنا دے کر احتجاج کر رہے ہیں.

خیال رہے  کہ آج جمعرات  صبح 9 بجے گورنر وجوبھائی والا نے بی ایس یڈی یورپا کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلایا ہے.جس کے ساتھ ہی  یڈی یورپا تیسری مرتبہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں. اس سے پہلے گورنر وجو بھائیوالا نے بدھ کی شام یڈ ی یورپا کو سرکار تشکیل دینے  کے لئے مدعو کیا تھا جس کے بعد یڈی  یورپا نے اعلان کیا تھا کہ وہ جمعرات کو صبح 9 بجے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے. یڈی یورپا کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...