امیت شاہ کا باربار دورہ ،ریاست نہیں سیاست کیلئے بی جے پی صدر کو کرناٹک کے بارے میں معلومات ہی نہیں : کے جے جارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 12:34 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 20؍اپریل(ایس او نیوز) بنگلورو ترقیات وزیر کے جے جارج نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی( بی جے پی) کے قومی صدر امیت شاہ باربار کرناٹک کاجودورہ کرنے لگے ہیں وہ ریاست سے محبت اورلگاؤنہیں بلکہ جھوٹی سیاست کرنے کے مقصد سے آرہے ہیں۔ پردیش کانگریس کمیٹی دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جارج نے امیت شاہ کو کراراجواب دیتے ہوئے کہاکہ انہیں ریاست کے متعلق کوئی جانکاری اورمعلومات ہی نہیں ہیں اوراس کووہ حاصل کرنا بھی انہیں چاہتے، انہوں نے بتایاکہ شہر کے متعلق امیت شاہ جھوٹی تشہیر کرتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی جھوٹی تشہیر ی مہم ہٹلر کے میڈیا صلاح کار گوبلس کے جیسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت نے شہر کی مجموعی ترقی کے متعلق تمام دستاویزات وہ امیت شاہ کو پیش کرنے کے لئے تیار ہیں ، ان دستاویزکوسنجیدگی کے ساتھ مطالعہ کرنے کے بعد امیت شاہ ریاستی حکومت پرنکتی چینی کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹی تفصیلات پیش کرکے امیت شاہ عوام کو گمراہ نہ کریں کہاکہ جس وقت ریاست میں بی جے پی حکومت قائم تھی اس وقت بنگلور شہر گاربیج سٹی میں تبدیل ہوچکاتھا۔ رات کے وقت ٹنڈرز طلب کرتے ہوئے رشوت خوری اوربدعنوانیوں کوبڑھاوا دیتے ہوئے بی بی یم پی کومعاشی بحران میں مبتلا کر چکی تھی۔ لیکن کانگریس کے دوراقتدارکے دوران بی بی یم پی کے قرضہ جات کواداکرتے ہوئے کوڑا کرکٹ نکاسی مسئلہ کو حل کرتے ہوئے پروسیسنگ یونٹس قائم کئے۔ انہوں نے بتایاکہ شہر کی اہم سڑکوں کوٹنڈر شدہ پراجکٹ کے تحت ترقی دی جارہی ہے۔ سب اوپن پراجکٹ کے لئے ریاستی حکومت نے 350کروڑجاری کرنے کیلئے کابینہ نے منظوری دی ہے اوراب تک 100کروڑ سے زائد کافنڈ بھی جاری کردیاگیا۔لیکن افسوس کہ مرکزحکومت اب تک مذکورہ پراجکٹ کے لئے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کرپائی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بی جے پی لیڈروں نے اپنی تقاریر میں میٹروریل پراجکٹ ان کے دوراقتدار میں منظوری دینے کی باتیں کرنے لگے ہیں اورسب اربن ریلوے پراجکٹ کے لئے بھی فنڈجاری کرنے کی جھوٹی باتیں کرنے لگے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی لیڈروں نے اپنی ہار کے ڈر سے عوام کوگمراہ کرنے لگے ہیں ،لیکن ریاستی عوام بی جے پی لیڈروں کی جھوٹی باتوں میںآنے والی نہیں ہے اور اس مرتبہ بھی انہیں سبق سکھاتے ہوئے اس مرتبہ بھی کانگریس ہی کو برسراقتدار لائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔