کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کوشاں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 12:42 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن24جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکا کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس نے ایران کی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ اگر ایران کی یہ پالیسی بدستور جاری رہتی ہے تو اس کے نتیجے میں کانگریس تہران کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ کردے گی۔امریکی کانگریس میں سینٹ کے سرکردہ ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ترغیب دینا شروع کی ہے کہ وہ عالمی رہ نماؤں پر دباؤ ڈالے تاکہ ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کیا جاسکے۔ کانگریس میں یہ مساعی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب حال ہی میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے عالمی پابندیوں کے ہوتے ہوئے خفیہ طورپر ایران کی ہارڈ کرنسی تک رسائی میں مدد فراہم کی تھی۔کانگریس کے ایک گروپ کی جانب سے جمعرات کو وزارت خزانہ کینام ایک مکتوب ارسال کیا گیا جس کی تفصیلات’فری بیکن‘ ویب سائیٹ پر شائع کی گئیں۔ یہ مکتوب سینٹر روپ پورٹمن، اڈ ریوس اور دیگر نے ٹرمپ انتظامیہ پرزور دیا ہے کہ وہ عالمی مالیاتی امور کے نگران ایکشن گروپ’FATF‘ کو ایران کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے قائل کرے کیونکہ ایران مسلسل منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔سابق امریکی صدر باراک اوباما کیدور میں ’FATF‘ گروپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے کے بعد بہ تدریج ایران کو بلیک لسٹ سینکال دیا تھا مگر موجودہ امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ نے مئی میں ایران کے ساتھ طے پایا جوہری معاہدہ ختم کردیا۔ اب ایک بار پھر امریکی کانگریس اور حکومت ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے عالمی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔