ایس سی ۔ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ فیصلے سے ناراض گانگریس نے بی جے پی اورآر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2018, 11:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایس سی-ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کانگریس نے اپنی رائے دی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناراض کانگریس نے کہا کہ ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کو مودی حکومت کمزور کر رہی ہے۔ساتھ ہی کانگریس نے سوال اٹھایا کہ آخر اس ایکٹ پر پی ایم مودی خاموش کیوں ہیں۔اتنا ہی نہیں، کانگریس نے اس ایکٹ کو کمزور کرنے کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کانگریس نے کہا غریب اور دلت مخالف چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت کی وجہ سے ملک میں سب سے زیادہ دلتوں پر ظلم ہو رہا ہے۔کانگریس اس معاملے میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی عرضی داخل کرے گی۔کانگریس نے کہا کہ ہر 12 منٹ میں ایک دلت پر ظلم ہو رہا ہے۔40 ہزار آٹھ سو مقدمے ہوئے ہیں۔حکومت کے اعداد و شمار کہتے ہیں کہ اس معاملے میں محض 25 فیصد کیس میں ہی سزا ملتی ہے۔مودی حکومت نے سب پلان کو ختم کر دیا۔کانگریس نے کہا بی جے پی اس قانون کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور پھر اس میں غور کرنے کی ضرورت۔رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ حکومت کی حمایت سے استحصال ہو رہا ہے۔کانگریس نے کہا کہ ایس سی-ایس ٹی ایکٹ پر فیصلہ کافی افسوسناک ہے۔کانگریس نے یوگی کے صابن والا واقعہ اور یدیورپا پر بھی حملہ بولا اور کہا کہ یہ لوگ دلت کے گھر جاتے ہیں اور فائیو اسٹار ہوٹل سے کھانا منگوا کر کھاتے ہیں۔وہیں یوگی لوگوں سے ملنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...