وزیر اعظم نے دہشت گردی سے نمٹنے کا انتخابی وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا:کانگریس 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2016, 11:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ اری جیسے حملوں کو روکنے کے لیے ٹھوس قدم اٹھانے میں وہ ناکام رہے ہیں۔کانگریس نے کہا کہ دہشت گردی سے سختی سے نمٹنے کا ان کا انتخابی وعدہ محض ایک دھوکہ ہے۔وزیر اعظم نے کل پاکستان کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اری حملے کو بھلایا نہیں جائے گا اور18جوانوں کی قربانی بیکار نہیں جائے گی۔حالانکہ کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کیا قدم اٹھائے گئے ہیں اس بات کا کوئی ذکر مودی کی تقریر میں نہیں آیا۔سرجیوالا نے ٹوئٹ میں لکھاکہ اری جیسے حملوں کو روکنے کے لیے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کون سے ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیں، اس کا وزیر اعظم مودی کی تقریر میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔کانگریسی لیڈر دگ وجے سنگھ نے ٹوئٹ میں لکھاکہ مودی کی تقریر سے ان کے اپنے حامی بھی مایوس ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں،’ بویا مودی ،نکلا منموہن‘۔سنگھ نے کہا کہ مودی نے پاکستان کو زبانی میزائل سے تباہ کر دیا ہے۔سرجد پارسے آئے دہشت گردوں کی طرف سے اتوار کو کئے گئے حملے کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں مودی نے کل کوجھی کوڈ میں کہا تھا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے حامی ہونے کے طور پر اور معصوم لوگوں کے قتل جیسی اس کی سرگرمیوں کو بے نقاب کرنے اور سفارتی طور پر پاکستان کو الگ تھلگ کر نے کے لیے ہندوستان ہر ممکن دباؤ بنائے گا۔کانگریس کے ایک اور لیڈر منیش تیواری نے پاکستان میں روس کے جوانوں کی موجودگی کو لے کر مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھائے۔تیواری نے ٹوئٹ کیاکہ روسی جوان پاکستان میں ہیں، چین میں سی پی ای سی بنا رہا ہے، ایران سی پی ای سی میں شامل ہونا چاہتا ہے، آف پاک پر امریکہ پاکستان کے ساتھ ہے، آخر نریندر مودی کس دنیا میں رہ رہے ہیں؟ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...