پلوامہ حملہ: عمران دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی زبان بول رہے ہیں:کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 9:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو لے کر کانگریس نے منگل کو ان پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ عمران دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی زبان بول رہے ہیں۔کانگریس لیڈر اور پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کر کہاکہ غم زدہ اور شرمناک، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان آج بھی جیش محمد کی زبان بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھولئے مت کی اندرا گاندھی اور فوج نے 1971 میں پاکستان کے دو ٹکڑے کر کے بنگلہ دیش کو آزادی دلائی تھی اورپاکستان کے 91000 فوجیوں نے ڈھاکہ میں ہندوستانی فوج کے حوالے کیا تھا۔دراصل عمران خان نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں قابل عمل معلومات شیئرکرنے پر پر سازش کنندگان کے خلاف کارروائی کرنے کی منگل کو ہندوستان کو یقین دہانی کرائی۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ملک کے خلاف کوئی بھی کارروائی کئے جانے پر اس کا جواب دیا جائے گا۔غور طلب ہے کہ پاکستان کی بنیاد دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی طرف سے 14 فروری کو کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...