کرناٹک کانگریس سے سیٹ تقسیم پر اختلاف،کمارسوامی بولے ہاتھ نہیں جوڑیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th March 2019, 9:18 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 24 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرناٹک میں جے ڈيایس اور کانگریس میں اختلافات کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں۔لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر دونوں جماعتوں کے درمیان اب سیٹ تقسیم کو لے کر پوری تصویر واضح نہیں ہو پائی ہے۔کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنی پارٹی جے ڈيایس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر کانگریس میں اختلاف ہونے ناراضگی ظاہرکی۔انہوں نے کہا کہ اس سے نمٹنا کانگریس کا کام ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ وہ نہ تو کسی کے سامنے درخواست کریں گے اور نہ ہی آپ کی خود اعتمادی کو ٹھیس لگنے دیں گے۔تمکر میں کانگریس کے باغی امیدوار کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کمارسوامي نے کہا، یہ ہماری پارٹی سے متعلق معاملہ نہیں ہے،انہوں نے میری پارٹی کو آٹھ سیٹیں دی ہیں،ہمیں آٹھ سیٹوں پر امیدوار اتارنے ہیں،ہم ایسا کریں گے۔

ایچ ڈی کمارسوامی کے والد اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا تمکر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔صحافیوں سے بات چیت میں کمارسوامی نے کہاکہ ہمارے پارٹی کارکنوں کی وہاں اچھی تعداد ہے تو میں نے اس بارے میں بحث نہیں کروں گا،میں اپنا کام کروں گا،کانگریس کے لوگوں کو ان کا کام کرنے دو۔جے ڈيایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوگوڑا کرناٹک کی تمکر لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے،وہ جے ڈيایس اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔دیوگوڑا 25 مارچ کو نامزدگی داخل کریں گے۔دریں اثنا، تمکر کے ایم پی ایس پی مداہنمیگوڑا نے کہا ہے کہ وہ کانگریس امیدوار کے طور پر پیر کو اس سیٹ سے نامزدگی داخل کریں گے۔بتا دیں کہ کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈيایس مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں۔تمکر سیٹ جے ڈيایس کے کھاتے میں گئی ہے۔کرناٹک میں جے ڈيایس 8 اور کانگریس 20 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔کانگریس ممبر پارلیمنٹ نے دعوی کیا ہے کہ وہ پیر کو پرچہ داخل کریں گے۔اسی دن پہلے وزیر اعظم دیوگوڑا بھی نامزدگی داخل کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...