کرناٹک میں اگر رکن اسمبلی ’یرغمال‘نہیں ہوتے تو ہماری حکومت ہوتی: امت شاہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd May 2018, 12:15 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک میں نتائج کے بعد سیاسی ڈرامہ اور یدورپا کے استعفیٰ کے بعد بی جے پی صدر امت شاہ نے پریس کانفرنس کرکے کانگریس اتحاد پر جم کر تنقیدکرڈالی اور ساتھ ہی جوش جذبات میں آکر سچ بھی اگل دیا ۔ امت شاہ نے کہا کہ ہمارے او پر ہراسٹینڈنگ کے الزام لگا رہے ہیں لیکن کانگریس نے تو اپنا پورا اصطبل بیچ کھایا ہے ۔امت شاہ نے الزام لگایا کہ نتائج کے بعد کانگریس نے اپنے ممبران اسمبلی کو پانچ ستارہ ہوٹل میں یرغمال بنایا۔ جوش جذبات میں آکر انہوں نے بالآخر سچ بھی کہہ دیا انہوں نے کہا کانگریس اور جے ڈی ایس اگر اپنے ممبران اسمبلی کو فاتحانہ جلوس بھی نکالنے دیتے تو آج کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت ہوتی۔ پانچ ستارہ کی بندش کی وجہ سے کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت نہیں بن سکی ۔ اب اس کے کیا معانی اور اشارے ہوسکتے ہیں قارئین خود اندازہ لگالیں۔ امت شاہ نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی نے سب سے بڑی پارٹی ہونے کی وجہ سے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا۔ گوا اور منی پور کانگریس نے سب سے بڑی پارٹی ہونے کے بعد بھی حکومت بنانے کا دعوی نہیں کیا۔ ان کے رہنما آرام کرتے رہے۔کانگریس پارٹی اپنی تاریخ بھول گئی ہے، سب سے زیادہ بار صدر راج لگانے کا کام کیا ہے ۔امت شاہ نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ بی جے پی کرناٹک میں سب سے ٹیم بن کر سامنے آئی ہے۔ اس الیکشن سے پہلے ہم 40 سیٹیں ملی تھیں۔ اب 104 سیٹ کے ساتھ ہم سامنے آئے ہیں. ووٹوں کا اشتراک بھی اس انتخاب میں زیادہ ہوا ہے ۔امت شاہ نے کہا کہ پانچ سال میں 3500 کسانوں نے خود کشی ناکام حکومت کی مظہر ہیں، اسے خصوصی ایشو بناکرہم نے انتخاب لڑا۔ مودی حکومت نے کرناٹک کی ترقی کے لئے کئی اسکیمیں اور پیسہ دیا۔ آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ منصوبہ اور پیسہ دینے کے کام مودی حکومت نے کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ کرناٹک کے عوام نے ہمیں اکثریت دی ۔ بھاجپائی صدر نے کہا کہ کرناٹک کا مینڈیٹ کانگریس کی مخالفت کا اظہار ہے۔ ان کے نصف سے زیادہ وزیر الیکشن ہار گئے۔ جہاں جیتے ہیں وہاں بھی بہت کم فیصدی سے جیت درج کی ہے ۔امت شاہ نے کہا کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ واضح اکثریت نہیں تھی تو بی جے پی نے حکومت بنانے کے دعوی کیوں کیا؟ کرناٹک میں کسی کو اکثریت نہیں ملی تو کیا دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ سب سے بڑی پارٹی ہونے کی وجہ سے ہم نے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا ۔ امت شاہ نے کہا کہ کانگریس کی جمہوری اداروں میںیقین قائم ہوا ہے۔ انہیں سپریم کورٹ، ای وی ایم اور الیکشن اچھا لگنے لگا ہے، یہ خوش آئنداشارے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ جب کانگریس انتخاب ہارے تو تب بھی ان کا یقین سپریم کورٹ، ای وی ایم اور الیکشن کمیشن میں بنائے جاتے۔ وہ سپریم کورٹ کے جج کے خلاف مواخذے نہ لے کر آئیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...