کانگریس نے کہا : ایم جے اکبر اطمینان بخش جواب دیں ، نہیں تو استعفی دیں

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th October 2018, 8:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 10 اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) می ٹو مہم میں مرکزی وزیر ایم جے اکبر پر الزامات لگنے پر کانگریس نے بدھ کو مطالبہ کیا کہ اکبر صفائی پیش کریں یا پھر اپنے عہدہ سے استعفی دیں ۔ پارٹی کے سینئر ترجمان ایس جے پال ریڈی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ایم جے اکبر کو اطمینان بخش صفائی پیش کرنی چاہئے یا پھر استعفی دیدینا چاہئے ۔ اب ان کےساتھ کام کرچکی سینئر جرنلسٹوں نے الزام لگایا ہے تو پھر وہ عہدہ پر کیسے برقرار رہ سکتے ہیں ۔

ریڈی نے کہا کہ ہم الزامات کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اگر جسٹس کواناہ سے وضاحت طلب کی جاسکتی ہے تو ایم جے اکبر سے کیوں نہیں ، جنہوں نے مبینہ طور پر اپنی زندگی میں کواناہ سے زیادہ کچھ کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ریڈی نے اس معاملہ پر وزیر خارجہ سشما سوراج کی خاموشی پر بھی سوال کھڑا کیا ۔ ریڈی نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری سے بچ رہی ہیں اور اس پر تبصرہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔

پارٹی کی ایک اور ترجمان پرینکا چترویدی نے کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایک خاتون ہوتے ہوئے بھی سشما سوراج جی کچھ نہیں بول رہی ہیں، ان کو اس سلسلہ میں بولنا چاہئے۔وہیں بی جے پی لیڈر ادت راج کے متنازع بیان پر پرینکا نے کہا کہ ادت راج کا بیان شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کو ملک کی خواتین سے معافی مانگنی چاہئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...